السلام علیکم
قرآن حکیم کی آیات کو صحت اور درست اعراب کے ساتھ ٹائپ کرنا اور انہیں اپنے مضامین ومقالات میں شامل کرنا آج کی اہم ضرورت ہے لیکن اکثر لوگ یہ کام کما حقہ انجام نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے قرآن حکیم کی آیات مطھرات کی غلط املا اورنا درست اعراب کی وجہ سے نا دانستہ طور پر گنہ گار بن جاتے ہیں
اس اہم ضرورت کے پیش نظر ایک ایسا سافٹ ویئر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ایم ایس ورڈ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کی جانے والی دستاویزات میں خوب صورت نسخ فونٹ اور مکمل اعراب کے ساتھ قرآنی آیات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے
ایم ایس ورڈ ۲۰۰۳ کو انسٹال کرنے کے بعد اس سافٹ ویر کو انسٹال کریں تو یہ ایم ایس ورڈ میں ہیلپ مینیو کے بعد القرآن نامی مینیو کا اضافہ کر دیتا ہے اس مینو پر کلک کریں اور مطلوبہ آیات کو اپنی دستاویز میں شامل کریں
اس میں یونیکوڈ فونٹ بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ مختلف ویب ساےٹس پر بھی بوقت ضرورت قرآنی آیات کا حوالہ بآسانی دیا جاسکے اس سافٹ ویئر میں
Updated Link
Bookmarks