Results 1 to 2 of 2

Thread: انٹرنیٹ کے عادی ہوتے ہیں منشیات استعمال کž

  1. #1
    Join Date
    01 Dec 2012
    Location
    Karachi Pakista
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    409
    Credits
    0
    Thanked
    181

    Default انٹرنیٹ کے عادی ہوتے ہیں منشیات استعمال کž

    یک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد آف لائن ہونے کے بعد ایسی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا تجربہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو ہوتا ہے۔

    اٹلی کی سوانسیا اور میلان یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں پہلی بار انٹرنیٹ کے استعمال سے نفسیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    تحقیق کے دوران 60 رضاکاروں میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے جذبات کو جانچا گیا۔

    اس کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد کو زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی عادت تھی وہ نیٹ سرفنگ روکنے کے بعد بدمزاجی کا شکار ہوگئے اور یہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے منشیات کے عادی افراد کا رویہ ہوتا ہے۔

    محقق پروفیسر فل ریڈ کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے نصف سے زائد نوجوان اس وقت انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں، جس کے منفی اثرات انہیں اپنی باقی زندگی میں بھگتنا پڑتے ہیں۔



  2. #2
    Join Date
    01 Dec 2012
    Location
    Karachi Pakista
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    409
    Credits
    0
    Thanked
    181

    Default منشیات اسمگلنگ پر سعودی عرب میں پاکستانی ª

    سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی شہری کا سرقلم کردیا گیا ہے۔

    سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کےبیان کے حوالے سے کہا کہ عقیل خان ولد محمدریاض منشیات اسمگل کرتے ہوئے پکڑاگیا تھا جس کےباعث سعودی عرب کے مروجہ قانون کے تحت تلوار کے ذریعے اس کا سرقلم کردیا گیا۔

    سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق محمد عقیل کی سزا کےبعد رواں سال کے آغاز سے اب تک 15 افراد کے سرقلم کیے جاچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں شرعی قوانین کے تحت آبروریزی، قتل ،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی جاتی ہے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے سر، سرعام قلم کیے جاتے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار پر مبنی غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں 76 افراد کو سر قلم کرکے سزائے موت دی گئی تھی

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 4th April 2020, 08:01 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 7th July 2013, 02:19 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 30th June 2010, 03:21 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •