:ترکی نے بھی جدید ڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے ۔ پائلٹ کے بغیر طیارہ آخری تجربات سے بھی کامیابی سے گزرگیا ہے۔
ترک ٹی وی کے مطابق آنکا ڈرون طیارے کی تیاری 2004ء میں ہوئی تھی یہ ڈرون طیارہ ترک مسلح افواج کے لیے تمام تر مطلوبہ معیار پر کامیابی سے پورا اترا۔
پہلی بار 30 دسمبر 2010ء کو سیوری حصار سے تجرباتی پرواز کا آغاز کرنے والے آنکا نے اس روز کے بعد دو برس کے عرصے میں اپنی کارگردگی پر 100 فیصد پورا اترا ۔
آنکا تجربے کے لیے لازمی 200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 202 کلو میٹر تک سفر کرنے کے بعد واپس فوجی اڈے پر اترآیا۔
اسی طرح اس نے 18 گھنٹوں تک مسلسل پرواز کی مطلوبہ مدت کو بھی با آسانی پورا کیا۔
ان تجربات کے دوران آنکا ڈرون طیارے نے پہلی بار رات کے اندھیرے میں علی الصبح 3 بجے لینڈنگ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
آنکا اب کسی حقیقی آپریشن کا منتظر ہے۔
Bookmarks