Results 1 to 6 of 6

Thread: دوسروں کا بیلنس چرانے والی سِم(dosro Ka Balance Choranay Wali Sim)

  1. #1
    Join Date
    01 Apr 2006
    Posts
    255
    Threads
    127
    Credits
    0
    Thanked
    72

    Thumbs up دوسروں کا بیلنس چرانے والی سِم(dosro Ka Balance Choranay Wali Sim)

    دوسروں کا بیلنس چرانے والی سِم

    ندیم سعید
    بی بی سی

    جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں ’سپر سِم‘ یا ’میجک سِم‘ کے نام سے ایسی سِم فروخت کی جاتی رہی ہے جو دوسرے صارفین کا ’بیلنس‘ اپنے پاس محفوظ کر لیتی ہے۔
    مقبول عام کہانی ’علی بابا چالیس چور‘ میں خزانے سے بھرے غار کا دروازہ کھولنے کے لیئے چوروں کا سردار ’کھل جا سِم، سِم‘ کا جملہ یا پاس ورڈ استعمال کیا کرتا تھا۔ سِم سے مراد غالباً غار یا اس کا دروازہ ہی ہوتا ہوگا جس کا کھلنا مقصود ہوتا تھا۔

    لیکن دور حاضر میں اگر کسی سے سِم کے بارے پوچھا جائے تو فوری جواب ہوگا ’موبائل فون سیٹ میں کنیکشن کے لیئے استعمال ہونے والی چپ‘۔ سِم یعنی ایس آئی ایم دراصل مخفف ہے سبسکرائبراز آیڈینٹیفیکشن ماڈیول کا۔

    پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہورہا ہے جہاں موبائل فونز کے استعمال میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں کام کرنے والی چھ میں سے پانچ سیلولر فون کمپنیز ’جی ایس ایم‘ ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہیں۔ جی ایس ایم فونز پر سروس لینے کے لیئے سِم لگانا ضروری ہوتا ہے۔ فون کمپنیز کی طرف سے فراہم کردہ سِم صرف ایک کنیکشن کے لیئے کام کرتی ہے لیکن مارکیٹ میں ایسی سِم با آسانی دستیاب ہیں جن پر بیک وقت دو سے لیکر سولہ کنیکشن استعمال کیئے جا سکتے ہیں۔

    تاہم اس ’جادوئی سِم‘ کی دست برد کا شکار صرف پاکستان کی ایک بڑی سیلولر فون کمپنی موبلنک کے پری پیڈ کنیکشن کے صارفین ہورہے تھے۔رحیم یار خان میں تو میجک سِم نے دہشت بٹھا دی تھی اور موبلنک کے ایک فرنچائزڈ ڈیلر کے مطابق بیلنس چوری ہونے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔


    ایل پر سولہ کنیکشن
    فون کمپنیز کی طرف سے فراہم کردہ سِم صرف ایک کنیکشن کے لیئے کام کرتی ہے لیکن مارکیٹ میں ایسی سِم با آسانی دستیاب ہیں جن پر بیک وقت دو سے لیکر سولہ کنیکشن استعمال کیئے جا سکتے ہیں



    اس سِم کی فروخت بھی سب سے پہلے رحیم یار خان کے علاقے خانپور سے رپورٹ ہوئی، جہاں یہ ایک ہزار سے دو ہزار روپے میں فروخت کی جاتی رہی۔ تاہم اخبارات میں اس ’ّ ڈیجیٹل ڈاکے‘ کی تفصیلات شائع ہونے کے بعد متاثرہ کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات کی وجہ سے بیلنس چوری ہونے کی شکایتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔

    لیکن مسئلہ صرف لوڈ کیئے گئے بیلسن کی چوری کا ہی نہیں ہے بلکے بعض ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جن میں اسی کمپنی کے پری پیڈ فون کارڈز سکریچ کرنے سے پہلے ہی استعمال پائے گئے ہیں۔ ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے موبائل فون ڈیلر بابر علی کچھ ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہیں۔

    بابر علی نے موبلنک کے سو، سو روپے والے ساڑھے سات سو کارڈز خرید کر ان کی فروخت شروع کی تو ہر گاہک نے انہیں شکایت کی کہ جب بھی وہ کارڈ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو نیٹ ورک سے انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ کارڈ استعمال ہوچکا ہے۔ بابر علی کہتے ہیں اس پر انہوں نے ان کارڈز کی مزید فروخت روک کر کمپنی کے ملتان آفس میں شکایت کی تو وہاں موجود اہلکاروں نے سیریل نمبرز کی مدد سے جانچ پڑتال کر کے انہیں بتایا کہ یہ سب کارڈ استعمال ہوچکے ہیں۔

    بابر علی کہتے ہیں کہ انہوں نے کمپنی اہلکاروں سے کہا کہ دس پندرہ کے علاوہ باقی تمام کارڈز تو ابھی سکریچ بھی نہیں ہوئے تو انہیں کہا گیا کہ کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں۔کمپنی سے مایوس ہونے کے بعد بابر نے دنیا پور پولیس سٹیشن میں اس مبینہ فراڈ کے خلاف ایک درخواست بھی دی ہے۔


    استعمال سے پہلے خالی سِم
    بابر علی کہتے ہیں کہ انہوں نے کمپنی اہلکاروں سے کہا کہ دس پندرہ کے علاوہ باقی تمام کارڈز تو ابھی سکریچ بھی نہیں ہوئے تو انہیں کہا گیا کہ کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں۔کمپنی سے مایوس ہونے کے بعد بابر نے دنیا پور پولیس سٹیشن میں اس مبینہ فراڈ کے خلاف ایک درخواست بھی دی ہے



    موبلنک کا مؤقف جاننے کے لیئے کمپنی کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں پبلک ریلیشنز آفیسر عامر پاشا اور ملتان میں ڈائریکٹر کمرشل عارف ملک سے بارہا رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اپنے صارفین کو درپیش مسائل پر بات کرنے سے گریز کیا۔

    ان سے پوچھے گئے سوالات تھے: کیا ایک موبائل فون سیٹ سے دوسرے صارف کا بیلنس چوری یا ہیک کیا جاسکتا ہے؟ اگر نہیں تو پھر بیلنس چوری ہونے بارے شکایتوں کی کمپنی کیا وضاحت کرتی ہے؟ اور کمپنی نے اپنے سسٹم کو فول پروف بنانے کے لیئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟

    ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ویب ماسٹر اور ٹیلی کیمیونیکیشنز کے ماہر مظفر حمید سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہیکنگ میں کمپیوٹرز کا عمل دخل ضروری ہے جبکہ موبائل فونز کے ذریعے ہونے والے ’ڈیٹا تھیفٹ‘ کو ’دھوکہ دہی‘ کہا جائے گا۔ان کا خیال تھا کہ کسی نے متعلقہ کمپنی کے سافٹ ویئر تک رسائی حاصل کرکے اس کے بعض حصوں کو کاپی کیا ہے جو اب ’سپر سِم‘ یا ’میجک سِم‘ میں ڈاؤن لوڈ کئیے جارہے ہیں۔

    یہاں یہ بتانا مناسب ہوگا کہ میجک سِم کے ذریعے بیلنس چوری کرنے کے لیئے ’ڈیجیٹل‘ چوروں کو پری پیڈ اکاونٹ کا بیلنس معلوم کرنے والی کمانڈ *111# کا اندراج کرنا پڑتا تھا۔
    Last edited by LoyalMuhammaden; 19th July 2006 at 08:29 AM.

  2. #2
    lucky_af9's Avatar
    lucky_af9 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th August 2015 @ 04:47 PM
    Join Date
    10 Jul 2006
    Location
    Lucky 4 U
    Posts
    1,170
    Threads
    88
    Credits
    0
    Thanked
    6

    Default

    thanx for shairing
    Aap ka payar dost lucky_af9

  3. #3
    aansoo's Avatar
    aansoo is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2009 @ 05:02 PM
    Join Date
    07 Jun 2006
    Posts
    462
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Lightbulb

    hmmmm BBCURDU article..
    [CENTER] * Ab to "Aansoo" ka eik katrah bhi ruswaah kar jaata hay *
    * Bachpann may hum ji bharr kar Roya karte the...!!! *

  4. #4
    Join Date
    16 Jan 2007
    Location
    Sialkot
    Age
    48
    Gender
    Male
    Posts
    191
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Thanks for this.

  5. #5
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Zabar dast sharing mujhay bhi 1 ya 2 sim bhay do bro

  6. #6
    Join Date
    18 Apr 2009
    Gender
    Male
    Posts
    22,012
    Threads
    145
    Credits
    0
    Thanked
    316

    Default

    آچھی شیئرنگ ھے.شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 1st January 2014, 01:53 AM
  2. Replies: 32
    Last Post: 13th February 2012, 10:32 AM
  3. Replies: 6
    Last Post: 20th January 2010, 04:17 PM
  4. Replies: 18
    Last Post: 6th January 2010, 08:29 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •