اب پرندوں کی طرح اڑان بھرنا بن جائے گا حقیقت کیونکہ جرمن سائنسدانوں نے پہلی بار ایسا جیٹ پیک ونگ سوٹ تیار کرلیا ہے جس کو پہن کر زمین سے ہی اڑنا ممکن ہوگیا ہے۔
فرٹز اونگر اور ان کے دوستوں نے اپنی اس ایجاد کو پہن کر اڑان بھرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔
ٹیم کا کہنا ہے کہ اس جیٹ پیک کے ذریعے لوگ 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 26 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑا جاسکے گا۔
فرٹز اونگر کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ بغیر جہاز یا گلیڈر کے پرندوں کی فضاء میں اڑ سکیں۔
اسکائی فلیش نامی یہ فلائنگ ڈیوائس ِگدھ کے پروں کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے، کیونکہ پرندے ہر قسم کی ہوا اور ماحول میں اڑنے کی صلاحت رکھتے ہیں۔
فرٹز کا کہنا ہے کہ ہمارا خواب ہے کہ لوگ بادلوں میں اپنے جسموں کے ساتھ اڑ سکیں اور اس آزادی کا لطف اٹھاسکیں۔
Bookmarks