Results 1 to 3 of 3

Thread: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو 2 برس قید کی سزا

  1. #1
    Join Date
    01 Dec 2012
    Location
    Karachi Pakista
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    1,988
    Threads
    409
    Credits
    0
    Thanked
    181

    Default امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو 2 برس قید کی سزا

    [COLOR="Green"] امریکا کی ایک عدالت نے بدنام زمانہ امریکی جاسوس ریمنڈ ایلن ڈیوس کو شہری پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر 2 برس قید کی سزا سنادی ہے۔

    امریکی ریاست کولو راڈو کی مقامی عدالت نے اکتوبر 2011ء کو نشے کی حالت میں پارکنگ کے مسئلے پر ایک شہری پر تشدد کرکے زخمی کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر ریمنڈ ڈیوس کو سزا سنائی۔

    ڈیوس نے مقامی پارکنگ ایریا میں ایک شخص سے جھگڑے کے دوران اس پر پستول نان لی تھی جس پرپولیس نے اسے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا تھا،مقدمے کی سماعت ایک سال تک جاری رہنے کے بعد آج عدالت نے اسے 2برس قید کی سزاسنائی۔

    عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کو مضروب شہری سے معافی بھی مانگنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    یادر ہے کہ 27 جنوری 2011ء کو پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کے مصروف علاقے مزنگ چونگی میں واقع قرطبہ چوک کے قریب ایک گاڑی میں سوار ریمنڈ ڈیوس نے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوانوں فیضان اور فہیم کو فائرنگ ک کے قتل کردیا تھا۔ اس کی مدد کو آنے والی دوسری کار نے مخالف سمت سے آنے والے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا اور وہ موقع پردم توڑگیا تھا۔

    واقعہ کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو لاہور پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا تھا،ابتدائی طور پر یہ کیس مقامی عدالت میں چلا تاہم امریکی دباؤ اور عوامی ردعمل کے بعد حساس نوعیت اختیار کرنے پر اس کیس کی سماعت سنٹرل جیل لاہور میں کی جاتی رہی۔

    پاکستان کے اس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیا تھا کہ لاہور میں دوشہریوں کے قتل کے الزام میں زیرحراست ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔

    سابق وزیرخارجہ کے اس بیان سے باوجود بعض حکومتی عہدے دار امریکا کو خوش کرنے کے لیے ریمنڈ ڈیوس کو سفارت کار ثابت کرنے میں ایڑی چوٹی کا زورلگا تے رہے تھے تاکہ اسے ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثنیٰ دیا جاسکے۔

    اس کی رہائی کے لیے مقدمے کی سماعت کے دوران نہ صرف انصاف کا خون کیا گیا ہے بلکہ قانون بھی دیکھتا رہ گیا ہے کہ اس کے ساتھ کیا مذاق ہوا ہے۔

    کیس کی سماعت کے دوران سفارتی اسثنا سمیت کئی قانونی معاملات زیربحث آئے اور مختلف نوعیت کے نشیب و فراز کے بعد بالآخر ڈیڑھ ماہ قید رکھنے کے بعد امریکی قاتل کو رہا کردیا گیا ہے۔

    مقتولین کے ورثاء کے وکیل اسد منظور بٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ کیس کی سماعت سے قبل فیضان اور فہیم کے ورثاء کوان کے گھروں سے اٹھا کر عدالت میں لایا گیا تھا۔

    وکلا کو بھی گن پوائنٹ پر روکا گیا اور کوئی بات میڈیا کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دی گئیں۔وکیل کے مطابق ورثاء سے زبردستی دیت کے کاغذات پر دستخط کرائے گئے، جس کے بعد پہلے امریکی قونصلیٹ کی چار گاڑیاں روانہ ہوئیں اور بعد میں وکلا کو نکلنے کی اجازت دی گئی۔

    اڑتیس سالہ ریمنڈ ایلن ڈیوس کا تعلق ورجینیا سے ہے۔وہ امریکا کا سابق خصوصی فوجی ہے اور امریکی فوج میں دس سال تک رہا ہے۔اگست 2003ء میں اس نے فوج کو چھوڑ دیا تھا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اس کے کردار کے بارے میں اس کے سوا کچھ نہیں کہا تھا کہ وہ سفارت خانے کے انتظامی اور ٹیکنیکل اسٹاف کا رکن تھا۔
    ]

  2. #2
    Join Date
    08 Jul 2012
    Location
    Gujranwala
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,031
    Threads
    217
    Thanked
    562

    Default


  3. #3
    rizwanmalik0's Avatar
    rizwanmalik0 is offline Senior Member+
    Last Online
    10th April 2013 @ 02:16 PM
    Join Date
    02 Mar 2013
    Location
    Dil main
    Gender
    Male
    Posts
    45
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    BAKRA kab tak khair manata aa gaya na churi ke neeecha

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 27th January 2022, 09:19 PM
  2. Replies: 20
    Last Post: 15th October 2018, 02:29 PM
  3. سکندر اعظم اور دنیا کی فتح
    By imran sdk in forum General Knowledge
    Replies: 22
    Last Post: 13th March 2017, 05:44 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 8th October 2008, 09:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •