السلام علیکم
لندن: وائرلیس سے متعلق عالمی موبائل کانفرنس کا انعقاد قریب سےقریب ترہوتاجارہا ہے،صارفین سوچ رہے ہوں گےکہ الیکٹرانکس کی دنیا کابادشاہ سام سنگ اسی
موقع پراپناسپراسمارٹ فون
Galaxy S4
متعارف کرائے گا لیکن شاید ایسا نہ ہو۔
سام سنگ نے
Galaxy S3
کو بھی پچھلے سال کےعالمی میگا ایونٹ سے ٹھیک پہلے ہی لاؤنچ کیاتھا اس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی ایونٹ پران گنت پراڈکٹس کی نمائش ہوتی ہےاورکسی ایک کمپنی کیلئے ممکن نہیں ہوتا کہ اپنی سپرپراڈکٹ کیلئے میڈیا اورپھر صارفین کی پوری توجہ حاصل کرسکے۔
موبائل عالمی کا نگریس
”MWC”
کا انعقاد رواں ماہ کے آخری ہفتے میں اسپین میں متوقع ہے۔
CNET
نیوز کے مطابق ایپل کے نقش قدم پرچلتے ہوئے مائیکروسافٹ اورسام سنگ بتدریج ٹریڈ شو میں اپنی موجودگی کوکم کرتےجارہے ہیں اورپراڈکٹ کو متعارف کرانے کیلئے اکیلے ایونٹ کاانعقاد ان کی ترجیع ہوتی ہے۔
اکیلے کسی ایونٹ میں پراڈکٹ کا متعارف کرایا جانا میڈیا اورصارفین کی ساری توجہ اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔
سام سنگ نے پچھلے سال مئی میں ٹھیک میگا ٹیک ایونٹ
”CTIA”
کے انعقاد سے کچھ پہلے ہی
Galaxy S3
متعارف کرایا جس کی وجہ اسے میڈیا کی پوری توجہ ملی اوربہت مقبول ہوا۔
اسی منفرد ٹیکٹس کی وجہ سے ہی سام سنگ
اپیل کے حقیقی مقابلےکے قابل ہوااور
iPhone
سیریز کےمقابلے میں سام سنگ کا
Galaxy S
سیریزاسمارٹ فون نے اپنی فروخت کے ذریعے لوہا منوایا۔
Bookmarks