لاہور:آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کے ایک امتحانی مرکز میں لڑکے کا روپ دھار کرامتحان دینے والی لڑکی کو چھاپہ مار ٹیم نے پکڑ لیا۔
امتحانی مرکز میں پکڑی جانے والی اقراء نامی لڑکی کا کہناتھا کہ وہ اپنے بھائی کا امتحان دینے گئی تھی۔
اقراء کے مطابق اس کا بھائی ڈاکٹر بننا چاہتا ہے لیکن امتحان کےلیے اس کی تیاری نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کرسکتا اس لئے میں لڑکے کا روپ دھار کر امتحان دینے بیٹھ گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھ معلوم ہے کہ میں غلطی پر ہوں لیکن چوں کہ میری نیت اچھی ہے اور میں نے اپنے بھائی کا مستقلب سنوارنے کےلیے یہ قدم اٹھایا ہے تو مجھے اس کا دکھ نہیں
Bookmarks