Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 23

Thread: کاش میں پاکستانی ہوتا۔۔۔۔!!۔

  1. #1
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default کاش میں پاکستانی ہوتا۔۔۔۔!!۔





    کاش میں پاکستانی ہوتا۔۔۔!!۔



    وہ سب ہندو تھے۔۔۔۔۔!اس نے بتانا شروع کیا۔
    کیا سب ہندو تھے۔۔۔؟پوچھا گیا۔
    ہاں ! وہ سب ہندو تھے۔۔۔انہوں نے میرے ابا کو بھی مارا اور میری اماں کو بھی ۔۔۔بڑی آپا کو بھی مار دیا۔۔۔۔وہ بیچاری تو معذور تھیں ۔۔۔۔بڑی منتیں کیں انہوں نے۔۔۔لیکن انہیں ترس نہیں آیا۔۔۔۔

    اس بچے کی آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر دہشت کے تاثرات نمایا ں نظر آ رہے تھے۔وہ بہت گھبرایا ہوا تھا۔بار بار ادھر ادھر دیکھتا کہ کوئی آ تو نہیں رہا۔۔۔۔یہ بچہ بھارت کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھتا تھا ،جہاں مسلم کش فسادات میں اس کے خاندان کے افراد کو مردیا گیا۔جو باقی بچے انکو اٹھا لیا گیا،یہ واحد فرد تھا جو بچ گیا اور اس نے بھی اپنی جان بڑی مشکل سے بچائی تھی۔
    اب یہ ایک انجان سکول میں موجود تھا۔اسکی باتیں تھیں کہ دل کو چیر جارہی تھیں۔کچھ دیر ضبط کرنے کے بعد وہ پھر بولا۔۔۔۔
    وہ بہت ظالم تھے۔۔۔چھوٹی آپا کو وہ ساتھ لے گئے۔۔۔۔وہ چیختی رہیں ۔۔۔۔کوئی انکو چھڑوانے نہیں آیا۔۔۔۔

    کیا صرف تمہارے گھر میں ایسا ہوا تھا۔۔۔۔؟
    نہیں!صرف میرے گھر میں نہیں بلکہ پوری گلی میں یہی حال تھا۔بلکہ پورا محلہ۔۔۔۔نہیں بلکہ پورا شہر۔۔۔۔۔۔

    جدھر دیکھو خون ہی خون۔۔۔لاشیں ہی لاشیں۔۔۔۔۔صرف مسلمانوں کی لاشیں۔۔۔۔۔!۔

    جب وہ ابا کو مار رہے تھے تو میں جلدی سے انہیں بچانے کے لیے آگے بڑھا۔۔۔۔۔
    ان کے ہاتھ میں تلوار تھی۔۔۔۔جب انہوں نے تلوار چلائی تو میں نے جلدی سے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تاکہ میرے ابا کو چوٹ نہ لگے ۔۔۔۔۔!۔
    یہ جو میری دو انگلیاں نہیں ہیں ناں ۔۔۔۔یہ اسی لیے ہے۔۔۔۔اس وقت یہ کٹ گئیں تھیں۔۔۔۔۔بہت درد ہو رہا تھا۔۔۔۔میں رویا بھی بہت تھا۔۔۔۔لیکن جب انہوں نے ابا کو قتل کر دیا ۔اماں کو بھی اور باقی سب کو بھی۔۔۔۔۔میں اپنا سارا درد بھول گیا۔
    میں بھاگ گیا۔۔۔۔جلدی سے چھپ گیا ۔۔۔۔پتہ میں کہاں چھپا تھا۔۔۔۔۔؟کوڑے کے ڈرم میں ۔۔۔۔۔ وہاں بھی لاشیں تھیں ۔۔۔۔ان کی بدبو بہت تھی۔۔۔۔۔مجھ سے وہاں رکا نہیں جا رہا تھا ۔۔۔۔لیکن اگر باہر نکلتا تو ہندو مجھے مار دیتے۔۔۔۔۔میں اسلیے وہاں چپکے سے بیٹھا رہا۔۔۔۔

    مجھے بھوک بہت لگی ہوئی تھی۔۔۔۔پیاس سے گلے میں کانٹے اگ آئے تھے۔۔۔۔۔
    پھر تم نے کیا کیا۔۔۔۔؟
    میں رات تک وہیں رہا ۔۔۔۔پھر رات کے اندھیرے میں جب وہ واپس چلے گئے تو میں پھر سے اپنے گھر چلا آیا۔
    اب تم کیا کروگے۔۔۔۔۔؟
    میں۔۔۔۔میں ۔۔۔۔۔پتہ نہیں کیا کروں گا۔۔۔۔!۔
    لیکن ایک کام تو ضرور کروں گا۔۔۔۔میں بڑا ہو کر ان سب ظالموں کو مار دوں گا۔۔۔۔۔ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔گن گن کے بدلے لوں گا۔۔۔۔۔گن گن کے بدلے۔۔۔!!۔
    ابھی تم سکول جاتے ہو۔۔۔۔۔؟
    کون سا سکول۔۔۔سکول تو ہمارا انہوں نے تباہ کر دیا تھا۔۔۔۔اب ہم سب یہاں جمع ہیں۔۔۔۔اس انجان سکول میں۔۔۔یہاں ہمیں کھانا مل جاتا ہے اور رات کو یہیں پر سو جاتے ہیں۔۔۔۔!۔

    کیا اور بھی بچے یہاں ہیں۔۔۔۔؟
    ہاں! بہت سارے بچے ہیں۔۔۔۔! وہ جو چچا نور محمد پٹھان تھے۔۔۔۔۔وہ جن کا گھر گلی میں سب سے خوبصورت تھا۔۔۔۔۔ان کا بیٹا بھی ہے ۔۔۔۔۔وہ بہت روتا اور چیختا چلاتا ہے ۔۔۔۔۔وہ اپنے گھر والوں کو یاد کرتا ہے۔۔۔اسے دیکھ کر مجھے بھی رونا آتا ہے ۔۔۔۔ اس کے سب گھر والے مر گئے ہیں ۔۔۔۔۔میرے بھی گھر والے نہیں ہیں۔۔۔۔۔لیکن مین اب کم روتا ہوں اور زیادہ سوچتا ہوں کہ بدلہ کیسے لینا ہے ؟

    پتا ہے ! میری اماں بتایا کرتی تھیں کہ ایک ملک ہے پاکستان۔۔۔۔۔وہ مسلمانوں کا ملک ہے۔۔۔۔وہاں کوئی مسلمانوں کو قتل نہیں کرتا۔۔۔۔۔وہاں سب آسانی سے نماز پڑھتے ہیں۔۔۔۔ہمیں تو کوئی یہاں نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا۔۔۔۔۔اب بھی جب نماز پڑھوں تو ڈر رہتا کہیں وہ نہ آ جائیں پھر سے۔۔۔
    میں تو سب سے اندر والے کمرے میں کنڈی لگا کر نماز پڑھتا ہوں۔۔۔کہیں مجھے کوئی دیکھ نہ لے۔۔۔۔نماز تو میں نے اپنے اللہ کے لیے ہی پڑھنی ہے نا۔۔۔۔وہ تو مجھے دیکھتا ہے ناں وہاں بھی۔۔۔۔میرے ابا کہتے ہیں کہ کام چاہے جتنا مرضی چھپ کر کرو اللہ تعالیٰ دیکھتے ہیں۔۔۔۔میں اسلیے چھپ کر کرتا ہوں ۔۔۔۔کہ اللہ تعالیٰ تو دیکھتے ہیں ناں۔۔۔۔بس کوئی اور دیکھے نہ دیکھے۔۔۔۔

    لیکن اب میں اللہ تعالیٰ سے بہت دعا کرتا ہوں کہ کاش میں بھی پاکستانی ہوتا۔۔۔۔۔میرا دل کرتا ہے مسجد میں جا کر جمعہ پڑھنے کو ۔۔۔مجھے کوئی نہ روکے ۔۔۔۔میں جو مرضی کروں۔۔۔جہاں چاہے جاؤں یا آؤں۔۔۔۔
    اماں کہتی تھیں پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا ملک ہے ۔۔۔۔ہم پاکستانی کیوں نہیں ہیں۔۔۔۔یہ مجھے نہیں پتہ۔۔۔۔اماں کہتی تھیں کہ ہم نے بھی پاکستان کا حصہ بننا تھا۔۔۔۔لیکن انہوں نے ہم پر قبضہ کر لیا۔۔۔۔ہمیں زبردستی ہندوستان کا حصہ بنا لیا۔۔۔۔لیکن اب ہم نے ہندوستان کا حصہ نہیں رہنا۔۔۔۔ہم نے پاکستان کا حصہ بننا ہے۔۔۔میں روز اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کرتا ہوں کہ حیدرآباد کو پاکستان کو حصہ بنا دے۔۔۔رو رو کے بس یہی دعا کرتا ہوں۔۔۔۔۔

    اگر میں پاکستانی ہوتا تو میرے ابا کو یوں کوئی نہ مارتا۔۔۔نہ اماں کو قتل کیا جاتا۔۔۔نہ ہی آپا کو گولی ماری جاتی ۔۔۔۔اور چھوٹی آپا ان کا تو مجھے پتہ ہی نہیں وہ کہاں ہیں۔۔۔انہیں تو ساتھ لے گئے تھے نا۔۔۔۔مجھے تو انہیں بھی ڈھونڈنا ہے۔۔۔۔۔! ان کو تو بہت مارتے ہونگے ہندو۔۔۔میں انکو نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔لیکن یہ سب میں کیسے کروں گا۔۔۔۔
    یہ تو تب ہی ہوگا نا جب میں پاکستانی بن جاؤں گا۔۔۔۔!!۔


    اماں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ 1948ء میں ہندوؤں نے ہم پر فوج کے زریعے قبضہ کیا تھا۔۔۔اس وقت جو ہمارے حکمران تھے وہ پاکستان سے ملنا چاہتے تھے۔۔۔۔پاکستان کا حصہ بننا چاہتے تھے ۔۔۔۔۔لیکن ہندوؤں نے اپنی فوج کے زریعے زبردستی قبضہ کر لیا۔۔۔
    اماں سے جب میں نے پوچھا ۔۔۔۔کیا پاکستان کی فوج نہیں تھی تو اماں نے جواب دیا۔۔۔نہیں بیٹا۔۔۔جب پاکستان بنا تھا تو انہون نے پاکستان کو کچھ بھی نہیں دیا ۔۔۔۔سب کچھ ہندوستان نے رکھ لیا تھا۔۔۔۔پاکستان تو کمزور تھا اس وقت۔۔۔۔
    لیکن اب میں بڑا ہوں گا ناں۔۔۔تو ان سے لڑوں گا۔۔۔ حیدرآباد کو دوبارہ پاکستان بناؤں گا۔۔۔صرف حیدرآباد نہیں۔۔۔بلکہ بہت سارے دوسرے علاقے بھی ہیں جو ہندوستان نے اپنے پاس رکھ لیے تھے۔۔۔۔میں انہیں بھی آزاد کرواؤں گا۔۔۔۔مناوادر۔۔۔۔جوناگڑھ۔۔۔جالندھر۔۔۔گورداسپو ر۔۔۔ا ور بہت سے دیگر علاقے۔۔۔۔ان سب سے بڑھ کر کشمیر۔۔۔۔وہاں بھی بہت ظلم ہوتا ہے ۔۔۔۔لیکن یہ حسرت اب میرا پیچھا نہیں چھوڑتی ہے۔۔۔۔



    کہ کاش میں پاکستانی ہوتا۔۔۔۔آج میرے سب گھر والے میرے ساتھ ہوتے۔۔۔ہم آزادی سے رہتے۔۔۔۔لیکن اب میں پاکستانی بنوں گا۔۔۔۔اور حیدرآباد کو بھی پاکستان بناؤں گا۔۔۔۔لیکن میری یہ خواہش ہے کہ بس یہ جلدی ختم ہو جائے۔۔۔۔پھر میں کبھی نہ کہوں گا کہ ۔۔۔۔ کاش میں پاکستانی ہوتا۔۔۔۔۔!!۔

  2. #2
    aqigee is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd January 2024 @ 12:58 AM
    Join Date
    23 Sep 2012
    Location
    Bahawalpur
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    279
    Threads
    27
    Credits
    1,174
    Thanked
    12

    Default

    its good dear but ab to roona ata ha apnay hi mulq pe

    Allah sb theek kr de bs

  3. #3
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default

    گزرے وقتوں کی یاد دلا دی اِس افسانے نے اس واقعے نے
    پارٹیشن کے وقت بہت ظلم ہوا تھا مسلمانوں پر

    ماشاء اللہ سے میری سات پھوپھیاں تھیں
    پارٹیشن کے وقت پاکستان آتے ہوئے چھ قتل ہو گئیں تھیں راستے میں ہی



    اس پوری تحریر میں مجھے وہ خوف محسوس ہوا
    جو پارٹیشن کے وقت مسلمان خاندانوں پر وہ خوف طاری ہوا ہوگا

    اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں پاکستان دیا
    جہاں ہم آزادی سے اپنے دینی فرائض کو ادا کرتے ہیں
    بہت شکر ہے اللہ پاک کا

    اللہ پاک ہمارے اُن مسلمان بھائی بہنوں کو بھی صبرکی توفیق دے
    جو اب بھی کافرستان میں ہندوئوں کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں
    اللہ پاک اُنہیں صبرِ جمیل عطاء فرمائے
    آمین ثم آمین

    شکریہ تھریڈ کیلئے

  4. #4
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Credits
    0
    Thanked
    2918

    Default

    Quote tahir hkl said: View Post
    ek mod ne abhi tak ye thrd visit kiya hai magar rb nahi hua?
    Kyu ye thrd rules k khilaf nahi hai?

    Agar nahi hai to me apni ray bhi pesh kar du.......!
    Me bhi ek hindustani hi hu aur a66i tarah se waqif hu hindustan k musalmano k halat se..........!

    تھریڈ رولز کے خلاف نہیں ہے بھائی

    اور مہربانی فرما کر کوئی بھی ایسا کمنٹ مت کیجئے گا
    جس سے تھریڈ کا ماحول خراب ہو یا بحث کا آغاز ہو
    تھریڈ میں پارٹیشن کے وقت کا ایک منظر پیش کیا گیا ہے
    جو اس وقت کے خوف ہراس کی عکاسی کرتا ہے

  5. #5
    Dagger's Avatar
    Dagger is offline Senior Member
    Last Online
    7th July 2013 @ 02:55 AM
    Join Date
    18 Mar 2010
    Location
    Searching...
    Gender
    Male
    Posts
    15,226
    Threads
    300
    Thanked
    2738

    Default

    Quote Toqeer Sheikh said: View Post
    گزرے وقتوں کی یاد دلا دی اِس افسانے نے اس واقعے نے
    پارٹیشن کے وقت بہت ظلم ہوا تھا مسلمانوں پر

    ماشاء اللہ سے میری سات پھوپھیاں تھیں
    پارٹیشن کے وقت پاکستان آتے ہوئے چھ قتل ہو گئیں تھیں راستے میں ہی



    اس پوری تحریر میں مجھے وہ خوف محسوس ہوا
    جو پارٹیشن کے وقت مسلمان خاندانوں پر وہ خوف طاری ہوا ہوگا

    اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں پاکستان دیا
    جہاں ہم آزادی سے اپنے دینی فرائض کو ادا کرتے ہیں
    بہت شکر ہے اللہ پاک کا

    اللہ پاک ہمارے اُن مسلمان بھائی بہنوں کو بھی صبرکی توفیق دے
    جو اب بھی کافرستان میں ہندوئوں کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں
    اللہ پاک اُنہیں صبرِ جمیل عطاء فرمائے
    آمین ثم آمین

    شکریہ تھریڈ کیلئے
    bhai Allah pak un ko jannat maib Allaaa maqam Atta kry
    bhai bhoot jano ke qurbani k bad humy ye watan mila
    bhoot sy apno ko kho kr is watan ko hasil kiya hai lakin aj hum apny pyaro ke qurbani bhool chuky hain
    Allah humy Watan k liye mukhlish soch rakhne ke tofeeq dy

  6. #6
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default

    بہت شکریہ توقیر بھائی
    اور آپکی پھوپھیوں کا سن کر بہت افسوس ہوا
    اللہ پاک آپکی پھوپھیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
    اور آپ کو صبروجمیل عطا فرمائے۔
    آمین

  7. #7
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default

    Quote tahir hkl said: View Post


    ------------------------
    میں زیادہ بحث نہیں کرنا چاہتی بھائی

    بس میرا مقصد کسی بھی قوم یا ملک کے لوگوں پہ تنقید نہیں کرنا تھا۔۔
    میں صرف اپنے ملک پاکستان کی اہمیت واضح کرنا چاہتی تھی ۔۔آپ تھریڈ ٹائٹل ہی دیکھ لیں۔۔
    میرا مقصد صرف یہ تھا کہ میں اپنے الگ ملک ہونے کی اہمیت بتا سکوں
    آج ہم اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں ۔۔آج ہم پاکستانی ہو کے بھی کچھ کر نہیں رہے۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور یہ بات تو سچ ہے کہ جب پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے
    تب سے لے کر آج تک ہندوستانی حیدرآباد کےعلاقوں میں موجود مسلمان پہ بہت مظالم ہوئے ہیں۔
    اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا
    اور میں نے کہیں بھی آج کے حالات کا ذکر نہیں کیا تھا۔۔

    اور ایک اور بات بھائی یہ کوئی حدیث یا آیت نہیں کہ میں حوالہ بھی دیتی ۔۔
    اور یہ حالات تو سب کے سامنے ہیں سب کو معلوم ہے

    پھر بھی اگر آپ کو دکھ پہنچا یا برا لگا تو معذرت کرتی ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Last edited by Toqeer Sheikh; 29th April 2013 at 10:22 AM. Reason: edit in quote

  8. #8
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default

    Quote dagger said: View Post


    bhai allah pak un ko jannat maib allaaa maqam atta kry
    bhai bhoot jano ke qurbani k bad humy ye watan mila
    bhoot sy apno ko kho kr is watan ko hasil kiya hai lakin aj hum apny pyaro ke qurbani bhool chuky hain
    allah humy watan k liye mukhlish soch rakhne ke tofeeq dy
    آمین
    بہت شکریہ ڈیگر بھائی

  9. #9
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Thanked
    271

    Default

    لاجواب لاجواب۔۔۔
    ڈئیر آپ کا رپلی پڑھ کے حیرانگی بھی ہوئی اور افسوس بھی۔۔۔
    حیرانگی اس لیے ہوئی کے آپ ایک فی میل کو کتنی عزت دے رہے ہیں ۔۔۔
    اور افسوس اسلیے ہوا کہ آپ نے تھریڈ کا وہ مطلب لیا جو کہ سراسر غلط ہے ۔۔۔
    سب سے پہلی بات کے ہندوستان کو کچھ نہیں کہا جارہا ۔۔۔
    صرف ایک حقیقت بیان کی جارہی ہے جو جھٹلائی نہیں جاسکتی ۔۔۔
    ہمارے موڈریٹر نے اپنی ذاتی زندگی کا واقعہ بیان کر دیا ۔۔۔اس سے بڑی تصدیق اور کیا ہو گی۔۔۔

    ڈئیر۔۔۔
    ہندوستان ہمارا دوشمن نہیں ۔۔۔ لیکن آپ کی یہ تقریر کوئی بھی پڑھے گا تو وہ یہ سمجھے گا ۔۔۔کہ یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے مخالفت میں ہیں۔۔۔

    جب آپ کے پاس پی سی ہوتو ۔۔۔۔
    پلیز کوئی ایسا تھریڈ بنا دیجئے گا جس میں اس بات کا ثبوت ہو کے ۔۔۔
    یہ بچہ غلط ہے ۔۔۔


    بات کیا تھی اور آپ نے کیا بنا دی۔۔۔

    پلیز فی میلز کو تھوڑی سی عزت نوازیں ۔۔۔ہمیں بھی پتہ چلے کے آپ ہندوستان سے ہیں ۔۔۔
    Quote Tahir hkl said: View Post
    ---------------------------------
    Last edited by Toqeer Sheikh; 29th April 2013 at 10:23 AM. Reason: edit in quote

  10. #10
    Abdul Rehman44's Avatar
    Abdul Rehman44 is offline Advance Member
    Last Online
    19th November 2022 @ 07:21 AM
    Join Date
    03 Nov 2012
    Gender
    Male
    Posts
    5,790
    Threads
    132
    Credits
    86
    Thanked
    948

    Default

    مینا نواز آپ نے بہت ہی اچھی تحریر شئیر کی ہے
    اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک پاکستان کو حاصل کرنے میں اور اس میں ہجرت کر کے آنے والوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    بہت ہی عمدہ تحریر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    توقیر بھائی آپ کی پھوپھیوں کا سن کر بہت دکھ ہوا
    اللہ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    طاہر بھائی جیسا کہ اوپر تمام بھائیوں نے کہا ہے کہ یہ صرف ایک واقعہ ہے اس سے ہم ہندوستان پر تنقید نہیں کر رہے بلکہ مینا نواز نے تو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے آباءو اجداد کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
    اور ہم یہاں پر کسی کی بھی وکالت نہیں کرنے آئے۔
    پلیز اپنے آپ پر کنٹرول رکھیں۔
    اگر آپ کو ہندوستان پیارا ہے تو ہمیں بھی پاکستان اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔
    یہ ایک فیملی فورم ہے آپ یہاں پر ایک فیملی کی طرح رہیں
    اور یہاں پر اس قسم کی گفتگو ممنوع ہے۔

  11. #11
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default

    اففففف

    توبہ ہے ۔۔۔۔

    طاہر بھائی اتنا غصہ ۔۔۔۔
    باتیں اپنے ملک کے لیے سب کو آتی ہیں ۔۔
    پر کچھ تہذیب اور عزت بھی کوئی چیز ہوتی ہے

    میں نے تو ایسا کچھ نہیں چاہا تھا کہ یہاں محاز کھل جائے ۔۔
    میں نے بس اپنے ملک کی بات کرنا چاہی تھی
    اپنے ملک کی اہمیت واضح کرنے کی ناکام سی کوشش کی تھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اور جی نہیں یہ تھریڈ تو اوپن ہی رہے گا میں نے کچھ غلط شئیر نہیں کیا کہ یہ تھریڈ کلوز کیا جائے ۔۔۔

    بھائی ہمارے اخلاق اور تہذیب سے سب واضح ہوتا ہے ۔۔
    امید ہے اب آپ اس بات کا خیال رکھیں گے کہ یہ ایک فیملی فورم ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  12. #12
    janleva0's Avatar
    janleva0 is offline Advance Member
    Last Online
    5th March 2024 @ 01:51 AM
    Join Date
    03 Mar 2009
    Location
    saudia
    Gender
    Male
    Posts
    689
    Threads
    162
    Credits
    4,051
    Thanked
    46

    Default

    salam all mem
    boht he dard nak thi story sach kehta hun rona aa giya
    ALLAH ka boht he kram hai ham par
    kafi logon ny ray de hai ky pakistan main bhi sab kush hota hai
    lekin main un se ikhtlaf krta hun or ye mashwara deta hun india chor ky kise or dosry mulak main jaa kr dekho to pata chaly ga ky pakistan main kush nhi hota
    ALLAH iss bachy ki dua qabool kry
    amenn
    ameen

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 7th October 2014, 12:52 PM
  2. نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقبولیت
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 15
    Last Post: 17th August 2014, 12:20 PM
  3. بھاری سجدہ
    By Gream in forum Islam
    Replies: 21
    Last Post: 19th October 2012, 01:27 PM
  4. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM
  5. Suicide Bombers
    By NAVEED BHATTI in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 30th May 2011, 05:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •