السلام علیکم میں ایم ایس ایکسل میں پرائمری لیول کے بچوں کا رزلٹ بنانے کے سلسلے میں آپ سے ھیلپ چاہئے۔
پہلا: ایکسل میں پاس یا فیل نکالنے کا آسان فارمولا کیا ہے؟
دوسرا: پوزیشن نکالنے کا طریقہ بتائیں؟
تیسرا: مارکس کو جمع کرتے وقت جو فارمولا لگاتے ہیں۔مثلا ایک بچے نے اردو، ریاضی، انگلش میں کچھ نمبر حاصل کیئے ان میں وہ دو سبجیکٹ میں پاس ہو جاتا ہے لیکن ریاضی میں فیل ہو جاتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ فیل شدہ سبجیکٹ کے نمبر فارمولا میں نا آئیں۔ اسی طرح باقی سب بچوں کے مارکس بھی ایک ہی بار ڈریگ کرنے سے سب میں فارمولا لگ جائے۔
چوتھا: جب پوزیشن کا فارمولا لگ جائے تو سیل میں فسٹ لکھا آئے مطلب کہ ون ، ٹو نہیں بلکہ پڑھنے میں فسٹ ، سیکنڈ لکھا جائے انگلش میں۔
پانچواں: یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کے نام ایم ایس ایکسل کی لسٹ میں سیو ہو جائیں۔ میرا مطلب یہ ہے کہ جیسے ہم کوئی مہینہ لکھتے ہیں تو وہ ڈریگ کر کے سب ماہ آ جاتے ہیں جیسے ڈے، تاریخ اور نمبر شمار وغیرہ ہوتے ہیں۔
پلیز آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ یہ سب کچھ ایم ایس ایکسل کی فائل بنا کر مجھے بھیج دیں۔ میں اس سے رہنمائی حاصل کر سکوں۔ بہت بہت شکریہ۔