آج جو میں سوفٹوئیر آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہا ہوں اس سے زیادہ اچھا سوفٹوئیر کوئی نہیں ہے وہ اس لئیے کیوکہ یہ قرآن مجید کا سوفٹوئیر ہے جس میں آپ نہ صرف قرآن پاک کا عربی متن پڑھ سکتے ہیں بلکہ آپ قرآن پاک کا اردو ترجمہ نہ صرف اردو رسم الخط میں پڑھ سکتے ہیں بلکہ رومن اردو میں بھی قرآن پاک کا ترجمہ پڑھ سکتے ہیں
اس میں سرچ آپشن بھی موجود ہے
آپ عربی، اردو اور رومن اردو میں سے کوئی بھی لفظ سرچ کر سکتے ہیں
اس کے علاوہ اس میں اور بہت سی آپشنز موجود ہیں
آئیں اب سوفٹوئیر کے متعلق بات کر لیتے ہیں
Name: Search Quran Engine
Size: Almost 135 MB
سب سے بڑی بات یہ سوفٹوئیر ایک پاکستانی نوجوان نے بنایا ہے اور اس نوجوان نے حدیث کا سوفٹوئیر بھی بنا لیا ہے جو انشاللہ میں بہت جلد شئیر کروں گا
اگر یہ سوفٹوئیر پہلے سے کسے نے شئیر کیا ہو تو اس سے میں معذرت چاہتا ہوں
اس کے علاوہ ایک اور بات، اکثر سوفٹوئیرز میں ہم رائٹ کلک نہیں کر سکتے اور سمجھتے ہیں کہ اس سوفٹوئیر میں کاپی پیسٹ کی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ آپشن کی بورڈ کے زریعے ہم نے استمال کرنی ہوتی ہے
اس سوفٹوئیر میں بھی یہی ہے آپ نے جو حصہ کاپی کرنا ہے آپ اس حصے کو سلیکٹ کریں اور پھر
Ctrl + C
پریس کریں اس طرح آپکا مطلوبہ حصہ کاپی ہو جائے گا
اب آپ نے اس کو جہاں پیسٹ کرنا ہو وہاں جا کر یا تو رائٹ کلک کر کے پیسٹ کی آپشن کو استمال کر کے پیسٹ کر دیں یا
Ctrl + V
پریس کریں تو آپکا مطلوبہ حدف مکمل ہو جائے گا
یہ بات کافی لوگوں کو پتا ہے لیکن اس لئے بتائی کیونکہ اکثر لوگوں کو
نہیں بھی پتا بہرحال اب انشاللہ پتا لگ جائے گا
امید ہے آپ لوگوں کو میرا یہ تھریڈ ضرور پسند آئے گا
اب حافظ محمد فرحان کو دیجئے اجازت انشاللہ بہت جلد ملاقات ہو گی
اپنا بہت بہت خیال رکھئیے گا اللہ حافظ
Download Quran Search Engine Software
Bookmarks