السّلام علیکم ۔
آج لکھتے ہوئے زندگی میں پہلے بار ہاتھ کانپ رہے ہیں اور ذہن میں شدّید طوفان آیا ہُوا ہے۔ لگتا ہے قیامت آ گئی ہے۔ بیچ دُنیا میں تنہا و اکیلا رہ گیا ہوں۔ دل و دماغ ماضی میں غُم ہو گیا ہے۔سینہ غم سے پھٹ رہا ہے۔ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ساری دُنیا غیر ہو گئی ہے۔
مجھے اپنی جان سے بھی سب سے پیارے فادر فوت ہو گئے ہیں .
۔
جی ہاں میرے پیارے فادر کا سایہ مجھ سے اُٹھ گیا ہے۔
باپ وہ واحد ہستی ہیں اِس دُنیا کی جن سے بڑھ کر اولاد کو چاہنے والا ، پیار کرنے والا، اور کامیابی پر دِل سے دُعا دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔۔۔اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔۔۔۔
میرے فادرایک درخت کے سے تھےجنھوں نے مجھے سب آفاتوں سے بچایا ہُوا تھا۔۔۔لیکن آج وہ واحد سایہ بھی اُٹھ گیا۔۔۔
اللہ پاک سے دُعا ہے کہ۔۔۔۔میرے فادرکو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور اُن کی قبر کو نور سے بھر دیں اور اُن کی قبر کو جنت کا باغ بنا دیں۔۔اُن کو قبر کے عذاب سے ہمیشہ بچائے۔ اُن کی اگلی منزلوں کو آسان فرمائے۔ اُن کو یوم حشر میں اللہ پاک اپنی پناہ میں رکھے۔۔۔آمین ثم آمین۔
میں آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے توسط سے فاتحہ خوانی کا اہتمام کر رہا ہوں۔۔۔۔اُمید ہے سب اِس میں حصہ لیں گے۔۔۔۔
مجھے آپ سے صرف 2 منٹ چاہئیں۔۔۔۔جو بھی اِس تھریڈ میں آئے وہ 1 بار سورۃ فاتحہ اور 3 بار سورۃ اِخلاص پڑھ کر
میرے پیارے فادر کو بخش دیں اور اُن کے لیے دُعا کریں کہ اللہ پاک اُن کا آخرت کا سفر آسان کرئے۔آمین۔
میں یہاں بتاتا چلوں کہ۔۔۔۔جن حضرات کو نہیں پتا کہ۔۔۔ سورۃ فاتحہ اور سورۃ اِخلاص کسے کہتے ہیں تو میں بتائے دیتا ہوں کہ۔۔۔سُورۃ فاتحہ قرآنِ پاک کی پہلی سورۃ یعنی الحمد شریف کو
کہتے ہیں۔۔۔
اور۔۔۔
سورۃ اِخلاص۔۔۔ قُل ھو للہُ اَحد کو کہتے ہیں۔۔۔
میں آپ کی سہولت کے لیے اَعراب سمیت سورۃ فاتحہ
اور سورۃ اِخلاص نیچے لکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔لہٰذا اَب کوئی بہانہ
نہیں چلے گا کہ۔۔۔مجھے یاد نہیں یا مجھے آتی نہیں ہے۔۔۔۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ۔
آمین۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
اللَّهُ الصَّمَدُ
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔
نوٹ:۔ جو فاتحہ پڑھتا جائے۔۔۔وہی نیچے رپلائے کرئے۔۔۔۔پلیز۔۔۔
Bookmarks