Results 1 to 4 of 4

Thread: اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

  1. #1
    Join Date
    23 Nov 2006
    Location
    Rawalpindi
    Age
    42
    Posts
    6,234
    Threads
    306
    Credits
    1,029
    Thanked
    0

    Default اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :

    اتحاد اسلامی.........آو سب مل کر عہد کریں :


    اسلام علیکم دوستو''
    میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم مسلمانوں میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم پر ہر طرف سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ....آج دنیا میں میرے علم کے مطابق 52 اسلامی ممالک موجود ہیں ...اور تعداد کے لحاظ سے بھی مسلمان دنیا کی سب سے بڑی قوم ہیں..لیکن گاجر مولی کی طرح انہیں سمجھا جاتا ہے ......
    اکثر دوست کہتے ہیں کہ ہمیں (اسلامی ملکوں کو) ایک اتحاد قائم کرنا چاہیے جیسا کہ یورپی یونیین ہے ...لیکن بھائیوں کہنے سے اتحاد نہیں بن جاتا ...ہر کوئی اتحاد کے نعرے تو لگاتا ہے لیکن اس کے لیئے کبھی کوشش نہیں کرتا ....اور الزام دوسروں کے سر تھونپ دیتا ہے ......

    میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ /دوست/بھائی / بہنیں اسلامی اتحاد کے حامی ہیں وہ اس گروپ میں شمولیت اختیار کریں اور آج سے عہد کر لیں (ایک ایسا عہد جو ٹوٹ نہ سکے) کہ آج کے بعد ہم سے اسلامی اتحاد بنانےکے لیئے جو بن پڑا کریں گئے. . خدا کی قسم یہ جہاد ہو گا.....52 اسلامی ملک اگر ایک لڑی میں منسلک ہو جائیں تو کسی دشمن کی جرات ہو گی کہ مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے......

    آپ مجھ پہ ہنس سکتے ہین کہ کیسی پاگلوں جیسی باتیں کر رہا ہے ....کہ ہم چند لوگ اگر ایسی کوئی کوشش کریں بھی تو کیا وہ کامیاب ہو گی...،.....میرے خیال سے اگر ہم اس مقصد کو اپنا نصب العین بنا لیں اس اتحاد کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں تو ضرور کچھ نہ کچھ ہو سکتا ہے .....ایک فرد اگر قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے تو ہم اگر چند جسم ایک جان ہو جائیں تو یقینا اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں.......تو جس جس کو اسلامی اتحاد نہ ہونے کا شکوہ ہے وہ آج سے یہ شکوہ کرنا چھوڑ دے اور اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے متحد ہو جائے ......

    آئیں ہم مل کر ایک ایسی زنجیر بنائیں جسے کوئی توڑ نہ سکے.......بلکہ جو اسے توڑ نا چاہے خود پاش پاش ہو جائے......

    ہم میں بھی خدا نے ہر طرح کی صلاحیتیں رکھی ہیں ....ہم اپنے اوپر سے احساس کمتری کی چادر کو اتار کر ایک جذبے ایک لگن سے اگر اپنے کام میں جت جائیں تو خدا بھی برکت دے گا.....ہم ایک دوسرے کو مشورہ دیں .....اس مقصد کے لیئے سوچیں....دوستوں ہم میں آپ میں کوئی کمی نہیں ہم یہ کام کر سکتے ہیں ......آو ہاتھ ملائیں ....آو ایک عظیم عہد کریں ..... یہ میں نے ایک گروپ تشکیل دیا ہے اس میں شمولیت اختیار کر کے ہم اپنی آج کی تاریخ کو بدلنے کی کوشش کریں .......اللہ ہماری مدد کرے گا

    ایک گروپ اتحادِ اسلامی

    آؤ مل کر عہد کریں ایک بلاگ
    ..

  2. #2
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    بہت خوب خرم بھائی
    ماشا اللہ آپ نے بہت عمدہ اور ایک ضروری بات کی جانب اشارہ کیا ہے
    اتحاد بین المسلمین آج کی سب سے اہم ضرورت ہے
    ہم انشا اللہ فورم کے اندر اور باہر مل کر اس کے لئے کام کریں گے
    میں اس یاہو گروپ میں شامل ہو رہا ہوں امید ہے تمام دوست اس موضوع پر آئی ٹی دنیا کے اندر اور باہر مل کر کام کریں گے اور آج ہم نا اتفاقی اور آپس کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے جن مشکلات سے دوچار ہیں ان سے نکلنے کی مشترکہ جدوجہد کریں گے

    والسلام

  3. #3
    dr_bill is offline Junior Member
    Last Online
    21st May 2009 @ 10:13 AM
    Join Date
    21 May 2009
    Age
    35
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    its a good post

  4. #4
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    SUPERB...
    JazakALLAH...
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

Similar Threads

  1. Replies: 26
    Last Post: 10th March 2021, 05:29 PM
  2. Replies: 16
    Last Post: 30th January 2013, 05:03 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 10th October 2011, 02:21 AM
  4. Replies: 4
    Last Post: 5th June 2010, 01:38 AM
  5. Replies: 11
    Last Post: 17th November 2009, 06:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •