Results 1 to 5 of 5

Thread: احادیث کی روشنی میں زكوة کی اہمیت ......

  1. #1
    Join Date
    01 Feb 2009
    Location
    Thandi Hawaaon
    Gender
    Male
    Posts
    1,790
    Threads
    199
    Credits
    991
    Thanked
    332

    Default احادیث کی روشنی میں زكوة کی اہمیت ......

    مکمل پڑھیئے اور زیادہ سے زیادہ شیر کیجیئے جزا ک الله خیر
    قرآن پاک میں بیشترجگہ نماز کے ساتھ زكوة ادا کرنے کا حکم ہے
    احادیث کی روشنی میں زكوة کی اہمیت ......
    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    زکوۃ ادا نہ کرنے والا روز قیامت آگ میں ہو گا.
    صحیح الجامع الصغیر 5807
    زكوة اسلام کے بنیادی اراکین میں سے ایک ہے اور فرض عبادت ہے اس کے لغوى معنى
    بڑھنا، نشوونما پانا اور پاکیزہ ہونا.
    زکوۃ کو زکوۃ اس لیے کہتے ہیں کہ اس سے زکوۃ دینے والے کا مال بڑھ جاتا ہے.
    یہ مال کو پاک کرتی ہے اور صاحب مال کو بخل سے اور گناہوں سے پاک کرتی ہے.
    شرعی تعریف
    زکوۃ ایسا حق ہے جو مال میں واجب ہے، جسے کسی نادار یا شریعت کے بتائے ہوئے کسی شخص کو ادا کیا جاتا ہے.
    مشہور اقوال کے مطابق زکوۃ 2 ہجری میں فرض کی گئی
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
    الله تعالى نے لوگوں کے مال پر کچھ صدقہ (زکوۃ) فرض کیا ہے جو ان کے مالدار لوگوں سے لے کر انہی کے محتاجوں میں لوٹایا جائے گا.
    صحیح بخاری 1395 کا کچھ حصہ
    جلد 2
    رسول الله صلی الله عليه وسلم سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا عمل بتائیں جو جنت میں لے جائے؟ تو فرمایا:
    الله کی عبادت کرو اور اس کا کوئی شریک نہ ٹہراؤ، نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو.
    صحیح بخاری 1396
    جلد 2
    رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
    زکوۃ ادا نہ کرنے والا روز قیامت آگ میں ہو گا.
    صحیح الجامع الصغیر 5807
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
    اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر قائم کی گئی ہے. اول گواہی دینا کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں اور بےشک (حضرت) محمد (صلی الله عليه وسلم) الله کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا.
    صحیح بخاری 8
    جلد 2
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں:
    الله تعالى پر ایمان لانے اور اس کی وحدانیت کی شہادت دینے کا، نماز ادا کرنے، پھر زکوۃ ادا کرنے اور مال غنیمت سے پانچواں حصہ ادا کرنے کا.
    صحیح بخاری 1398 کا کچھ حصہ
    حلد 2
    سیدنا جریر بن عبد الله رضى الله عنه نے کہا کہ میں نے رسول الله صلی الله عليه وسلم سے نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی.
    صحیح بخاری 1401
    جلد 2
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
    جب لوگ اپنے مالوں کی زکوۃ دینا بند کرتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے. اگر جانور نہ ہوں تو انہیں کبھی بارش نہ ملے.
    سنن ابن ماجہ 4019 کا کچھ حصہ
    جلد 5
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
    جو قوم بھی زکوۃ سے انکار کرتی ہے الله تعالی اسے بھوک اور قحط سالی میں مبتلا کر دیتا ہے.
    الطبرانی فی الاوسط 4577، 6788
    صحیح الترغیب للالبانی 467/1
    رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
    کسی مال میں زکوۃ نہیں حتی کہ اس پر سال گزر جائے.
    سنن ابن ماجہ 1792
    جلد 3
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جب تم نے اپنے مال کی فرض زکوۃ ادا کردی تو تم اللہ کے حق سے سبکدوش ہوئے اور جس نے حرام مال جمع کیا اور اسے اللہ کی راہ میں دیا تو اس پر اسے کوئی اجر نہیں ملے گا بلکہ الٹا گناہ ہو گا۔
    (مختصر احادیث کا مجموعہ - زادہ راہ )
    اس سال کا نقدی کا نصاب حکومت پاکستان نے 41872 روپے نکالا ہے.
    سونے کا نصاب 7.5 تولے، چاندی کا نصاب 52.5 تولے ہے اور 19 سے 25 من غلہ (اجناس) کا عشر کا نصاب ہے

    الله پاک ہمیں زكوة ادا کرنے اسلام کے باقی اراکین کو پورا کرنے والا بنا دے اور ہمیں مکمل اسلام کے ضابطہ حیات کے مطابق زندگی گزارنے والا بنا دے آمین


  2. #2
    sia842 is offline Advance Member
    Last Online
    22nd November 2022 @ 02:22 PM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    Sialkot
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    2,759
    Threads
    83
    Credits
    1,432
    Thanked
    173

  3. #3
    sia842 is offline Advance Member
    Last Online
    22nd November 2022 @ 02:22 PM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    Sialkot
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    2,759
    Threads
    83
    Credits
    1,432
    Thanked
    173

    Default

    Sum ameen

  4. #4
    hhkanwal567's Avatar
    hhkanwal567 is offline Advance Member
    Last Online
    6th February 2023 @ 10:20 AM
    Join Date
    26 Nov 2012
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,645
    Threads
    86
    Credits
    233
    Thanked
    83

    Default


  5. #5
    Niaz Bozdar's Avatar
    Niaz Bozdar is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2021 @ 08:00 AM
    Join Date
    01 Feb 2013
    Location
    Tando Adam pak
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    8,638
    Threads
    209
    Credits
    338
    Thanked
    556

    Default

    jazak Allah khaira

Similar Threads

  1. فاطمہ عبدالله
    By Silent Tears Sajid in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 24th February 2013, 07:02 PM
  2. سورۃ الناس
    By Prince Ahmad in forum Quran
    Replies: 18
    Last Post: 25th April 2012, 03:51 AM
  3. Replies: 10
    Last Post: 25th July 2011, 06:53 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM
  5. Replies: 4
    Last Post: 8th October 2008, 09:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •