السلام علیکم
میرے ساتھ کمپیوٹر کے ساتھ ایک عجیب پرابلم ھے جسکی مجھے سمجھ نہیں آرھی۔
کچھ عرصے سے میرے مانیٹر کے کلر چینج ھو جاتے تھے تھوڑے تھوڑے وقفے سے۔ جس میں سرخ رنگ غالب تھا یعنی کی ھر چیز کے کلر میں سرخ رنگ کی مقدار زیادہ ھو جاتی تھی۔
اس کے بعد کچھ دن اور گذرے تو سکرین پر چوکور مربع شکل کے خانے سے بن جاتے تھے جن میں کچھ رنگ شامل ھوتے تھے۔ اور اس کے ھوتے ھی سسٹم ھینگ ھو جاتا تھا یا کبھی کبھی سکریں بلیک ھوتی اور سفید ستارے سے آ جاتے۔ مجبورا مجھے سسٹم ری سٹارٹ کرنا پڑتا
اب ایک اور مصیبت آ گئی ھے کہ میرا سسٹم خود بخود ری سٹارٹ ھو جاتا ھے۔سپیشلی جب میں کوئی پروگرام اوپن کرنا چاھتا ھوں تو۔
اور اگر ونڈو لوڈ ھو جائے تو یہ ایرر مسیج آتا ھے جسے میں ساتھ ھی پکچر کی صورت میں اٹیچ کر دیتا ھوں یہ ڈیٹیل مسیج ھے
اور ھاں یہ وائرس کا پرابلم نہیں ھو سکتا کیونکہ میرے پاس کیسپرسکائی 2009 کا اپ ڈیٹڈ ورژن انسٹال ھے
یہ پرابلم صبح کے وقت زیادہ ھوتی ھے جب میں نیا نیا سسٹم آن کرنے لگتا ھوں تو
ونڈو بھی نئی انسٹال کر لی۔ پہلے شک تھا کہ مانیٹر میں مسئلہ ھے لیکن وہ بھی چینج کر کے دیکھ لیا
اب اس میں کوئی ھارڈویئر پرابلم ھے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرھی اور جہاں میں ھوں وھاں سے شہر کا فاصلہ 3 گھنٹے کا ھے اسلیئے وھاں لے جانا بھی بار بار ممکن نہیں۔
پلیز مجھے اسکا حل بتائیں اور یہ کہ خرابی کس چیز میں ھے
Bookmarks