Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: بھوتوں کا گھر

  1. #1
    james007 is offline Member
    Last Online
    27th September 2019 @ 04:31 AM
    Join Date
    05 Jun 2007
    Location
    world is not enough
    Age
    34
    Posts
    910
    Threads
    167
    Thanked
    18

    Cool بھوتوں کا گھر


    برطانوی نفسیات دانوں کا دعویٰ ہے کہ بھوت پریت کا کوئی وجود نہیں ہوتا بلکہ یہ محض انسانی دماغ کا وہ جسمانی ردِ عمل ہے جو کسی خاص ماحول کو ظاہر کرنے کے لیے پیدا ہوتا ہے۔

    جب آپ کسی ایسے کمرے یا گھر یا جگہ ہوں جس کی فضا میں ایک غیر مانوس سی چبھن ہو، ہر طرف نیم تاریکی اور ایک ایسی مقناطیسیت کا احساس بھی ہو جسے کوئی نام بھی نہ دیا جا سکے اور آپ کو یہ بھی یقین ہو کہ آپ کے علاوہ وہاں کوئی نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ کو یہ محسوس ہونے لگے کہ کوئی اور بھی ہے جو وہاں موجود ہے تو آپ ان محسوسات کو کیا کہیں گے؟
    بھوت پریتوں یا ارواح کے بارے میں یہ رائے یا وضاحت ایک ایسے تفصیلی مشاہداتی مطالعے کے بعد سامنے آئی ہے جس پر کام کرنے والے محققوں نے سینکڑوں رضاکاروں کو برطانیہ کے دو ایسے مقامات پر وقت گزارنے پر آمادہ کیا جنہیں آسیب زدہ تصور کیا جاتا ہے۔

    ان مقامات میں سے ایک برطانیہ کا ہیمپٹن کورٹ پیلس تھا اور دوسرا اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کا ساوتھ برج والٹ۔

    ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹی کے ڈاکٹر رچرڈ وائزمین اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس مشاہداتی مطالعے کے نتیجے میں انہیں اس بارے میں تو انتہائی اہم اور دلچسپ مواد ملا ہے کہ کچھ لوگ کچھ مقامات پر جا کر انتہائی خوف کیوں محسوس کرتے ہیں لیکن ایسی کوئی شہادت میسر نہیں آ سکی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ بھوت پریت کا حقیقی وجود بھی ہوتا ہے۔
    ہیمپٹن کورٹ کے بارے میں کہا جاتا کہ اس پر ہنری ہشتم کی پھانسی پانے والی پانچویں ملکہ کی روح کا سایہ ہے۔ مطالعہ کرنے والوں نے یہاں رضاکاروں کو اس لیے بھیجا کہ وہ وہاں جا کر اپنے اندر پیدا ہونے والے خوف کا سامنا کریں۔

    ان رضاکاروں کو اس محل نما گھر میں رہ کر ان محسوسات کو محفوظ کرنا تھا جو انہیں غیر معمولی لگتی ہوں مثلاً اگر انہیں کسی اور کی چاپ سنائی دے، سردی سی محسوس ہو یا اپنے علاوہ کسی اور کی موجودگی بھی محسوس ہو یا اس کے علاوہ کوئی بھی اور احساس۔

    اس سے پہلے ان رضاکاروں سے جو سوالات کیے گئے ان میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ کیا اس سے پہلے بھی انہیں کبھی کسی ایسی جگہ جانے کا تجربہ ہے جسے آسیب زدہ تصور کیا جاتا ہو۔

    محققین کا کہنا ہے کہ کسی جگہ کا آسیب زدہ ہونا ممکنات میں سے ہے کیونکہ اگر کسی ایک مقام کے بارے میں ایک عرصے تک ایک ہی طرح کا تصور مسلسل برقرار رہے تو اس میں اثر انداز ہونے کی صلاحیت پیدا ہونے لگتی ہے۔

    خاص طور پر جب کسی ایک تصور یا بات کو کئی صدیوں سے مختلف النوع علاقوں اور ثقافتوں کے لوگ ایک طرح سے کہتے چلے آ رہے ہوں۔

    بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وائم مین نے کہا: ’آسیب زدگی ان معنوں میں تو وجود رکھتی ہے کہ بعض مقامات پر جا کر لوگوں کی اکثریت غیر معمولی کیفیات اور تجربے سے دو چار ہوتی ہے لیکن بھوت پریت کا تجربہ یا ان کے ہونے کو محسوس کرنا اِن کیفیات کو اپنے اپنے انداز سے ظاہر کرنا ہے‘۔

    لیکن ڈاکٹر وائز مین اور ان کے ساتھی اس کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہتے کہ بھوت پریت کا وجود ہوتا ہے یا نہیں۔

  2. #2
    hafizbond is offline Advance Member
    Last Online
    12th July 2022 @ 12:08 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    2,486
    Threads
    841
    Credits
    720
    Thanked
    38

    Default Wah G Wah

    Attached Images Attached Images  

  3. #3
    james007 is offline Member
    Last Online
    27th September 2019 @ 04:31 AM
    Join Date
    05 Jun 2007
    Location
    world is not enough
    Age
    34
    Posts
    910
    Threads
    167
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Default


  4. #4
    haCker_AmpX is offline Member
    Last Online
    5th November 2008 @ 10:17 AM
    Join Date
    04 Nov 2008
    Age
    44
    Posts
    6
    Threads
    0
    Thanked
    0

    Default

    very funny

  5. #5
    james007 is offline Member
    Last Online
    27th September 2019 @ 04:31 AM
    Join Date
    05 Jun 2007
    Location
    world is not enough
    Age
    34
    Posts
    910
    Threads
    167
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Default

    fun kesa?

  6. #6
    Join Date
    14 Sep 2008
    Location
    Saudi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    3,854
    Threads
    61
    Credits
    1,089
    Thanked
    30

    Default

    Nice information brother...Thanks...

  7. #7
    Bahadar's Avatar
    Bahadar is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2011 @ 10:05 AM
    Join Date
    11 Nov 2008
    Location
    میں (¯`v´¯) آپ کے
    Posts
    11,597
    Threads
    1153
    Credits
    0
    Thanked
    58

    Default

    nice sharing

  8. #8
    james007 is offline Member
    Last Online
    27th September 2019 @ 04:31 AM
    Join Date
    05 Jun 2007
    Location
    world is not enough
    Age
    34
    Posts
    910
    Threads
    167
    Credits
    0
    Thanked
    18

    Default

    Quote /\/ i /\/\ /\/\ i said: View Post
    Nice information brother...Thanks...
    pasand karny ka shukria
    Quote Bahadar said: View Post
    nice sharing

  9. #9
    zee_shan_g's Avatar
    zee_shan_g is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd December 2010 @ 03:19 PM
    Join Date
    07 Sep 2008
    Location
    "KaRaChi"
    Age
    40
    Posts
    596
    Threads
    28
    Credits
    841
    Thanked
    3

    Default

    good info
    ZG
    |Follow The Rulz|

  10. #10
    Join Date
    28 Sep 2008
    Location
    Quetta
    Posts
    101
    Threads
    9
    Thanked
    10

    Default

    yeh konsi ahm baat hai...

    star one channel par mano ya namano sereis dekho

  11. #11
    muzaffarhussain is offline Member
    Last Online
    30th October 2009 @ 07:09 AM
    Join Date
    18 Nov 2008
    Location
    Dubai
    Age
    38
    Posts
    105
    Threads
    35
    Thanked
    0

    Default

    agar serial dekhne ha tu ham indian channel kio dekhe , bhoot pareet ki baatoon par search karna ha tu internet mai search karoo , kio india aur indian ko itne priority

  12. #12
    hadalian's Avatar
    hadalian is offline Senior Member+
    Last Online
    16th November 2009 @ 09:59 PM
    Join Date
    21 Nov 2008
    Posts
    216
    Threads
    19
    Credits
    985
    Thanked: 1

    Default

    ver nice

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 30th April 2015, 10:12 PM
  2. وہ بچپنا جو اُداس راہوں میں کھو گیاتھا
    By Ladla Student in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 16th November 2012, 02:03 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 19th January 2012, 12:57 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 4th February 2010, 04:30 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 20th November 2008, 08:57 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •