ابو بکر، عبداللہ بن مبارک، محرز بن سلمہ عدنی، عبدالعزیز بن محمد، موسیٰ بن عبیدة، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر چیز کی زکوٰة ہوتی ہے۔ بدن کی زکوٰة روزہ ہے۔ محرز کی روایت میں اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا روزہ آدھا صبر ہے۔[سنن ابن ماجہ شریف]
حدیث نمبر۔1745
Bookmarks