Results 1 to 4 of 4

Thread: پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تیاری زیر¡

  1. #1
    GujratCity's Avatar
    GujratCity is offline Advance Member
    Last Online
    Yesterday @ 09:07 PM
    Join Date
    30 Jun 2012
    Location
    Gujrat > London
    Gender
    Male
    Posts
    2,784
    Threads
    390
    Credits
    7,804
    Thanked
    255

    Default پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تیاری زیر¡

    پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تیاری زیرِ غور



    پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی مدد سے ان کمپیوٹرز کی اندرون ملک تیاری پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی ایک وجہ صوبہ پنجاب میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طالب عملوں میں حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مفت تقسیم بھی ہے۔

    گیارہ مئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیرِ اعظم نواز شریف نے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم کے اس منصوبے کو ملک کے دوسرے حصوں تک وسعت دینے کا اعلان کیا تھا، اور وفاق کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کے طالب عملوں میں کمپیوٹرز کی تقسیم کی ذمہ داری اعلیٰ تعلیم کے انتظامی ادارے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو سونپی گئی ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مختلف ادارے مربوط حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

    ایچ ای سی کے ترجمان محمد مرتضیٰ نور نے جمعرات کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس تناظر میں گزشتہ روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہان کا اجلاس بھی ہوا۔ ’’ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری کی کوشش ہے کہ جب اس سلسلے میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہونی ہے تو کیوں نا ملک میں ہی لیپ ٹاپ کمپیوٹرز تیار اور اسمبل کرنے کا پلانٹ لگایا جائے۔‘‘

    ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں پہلا لیپ ٹاپ اسمبلی پلانٹ لگانے کی تجویز کی بھی بھرپور حمایت کی گئی۔ مرتضیٰ نور نے مجوزہ پلانٹ کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر تیار لیپ ٹاپ کمپیوٹرز نا صرف نسبتاً کم قیمت ہوں گے، بلکہ پلانٹ کی تنصیب سے روزگار کے مواقعے بھی موئثر آئیں گے۔ ایچ ای سی کے ترجمان کے مطابق مجوزہ پلانٹ کے لیے 50 فیصد افرادی قوت تکنیکی تربیت سے متعلق وزیرِ اعظم کے پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں سے حاصل کی جائے گی۔ مرتضی نور کا کہنا تھا کہ حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ لیپ ٹاپ اسمبلی پلانٹ کی تنصیب کے سلسلے میں عید الفطر کے فوری بعد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی کانفرنس منعقد کرے گا۔ مجوزہ پلانٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے علاوہ دیگر مواصلاتی پرزوں اور موبائل فونز کی تیاری بھی کی جا سکے گی



    وقت اشاعت : 17 اگست

  2. #2
    hhkanwal567's Avatar
    hhkanwal567 is offline Advance Member
    Last Online
    6th February 2023 @ 10:20 AM
    Join Date
    26 Nov 2012
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    1,645
    Threads
    86
    Credits
    233
    Thanked
    83

    Default

    Nice

  3. #3
    Niaz Bozdar's Avatar
    Niaz Bozdar is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2021 @ 08:00 AM
    Join Date
    01 Feb 2013
    Location
    Tando Adam pak
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    8,638
    Threads
    209
    Credits
    338
    Thanked
    556

    Default

    zabrdast nice trick

  4. #4
    Fareed 80's Avatar
    Fareed 80 is offline Advance Member
    Last Online
    13th July 2019 @ 10:30 AM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    ghotki
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    1,075
    Threads
    59
    Credits
    62
    Thanked
    34

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. Replies: 38
    Last Post: 26th December 2016, 08:47 PM
  2. فاطمہ عبدالله
    By Silent Tears Sajid in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 24th February 2013, 07:02 PM
  3. سورۃ الناس
    By Prince Ahmad in forum Quran
    Replies: 18
    Last Post: 25th April 2012, 03:51 AM
  4. 2010ء: دنیا کیا سے کیا ہو جائیگی
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2010, 02:36 AM
  5. GOOD MORNING NEWS 19.Nov.2007
    By mastermindcs in forum News & Updates
    Replies: 0
    Last Post: 19th November 2007, 09:54 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •