India chand tak phunch gia aur ham din ba din zameen kay andar ja rahay hay.
source BBC urdu service


اس کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود معدنیات ، کمیکل اور زمین کی پرت کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی انڈیا کے خلائی جہاز چندریان -1 نے بدھ کی صبح ملک کے جنوبی ساحل سے کامیابی سے پرواز کر کے انڈیا کے چاند کے پہلے مشن کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے چاند کے لیے مشن کے کامیاب آغاز کو اپنے ملک کے خلائی پروگرام میں ایک نیا سنگِ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ ’ہماری سائنسداں برادری نے ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ساری قوم انہیں سلام کرتی ہے‘۔
انڈیا کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے سربرارہ مداون نائر نے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے ایک ’تاریخی لمحہ‘ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’آج ہم نے چاند پر ایک اپنا مشن بھیج کی ایسے یادگار سفر کی ابتدا کی ہے جس کے ذریعے ہم چاند کے قریب ترین سیارے زمین کے رازوں سے آگاہی حاصل کریں گے‘۔
دہلی میں بی بی سی کے سنجے موجمعدار کا کہنا ہے کہ مشن کے حوالے سے لوگوں میں انتہائی گرمجوشی پائی جاتی ہے جسے ملک کے ٹیلی ویژنوں سے براہِ راست دکھایا جا رہا ہے۔
چاند پر بھارت کا یہ پہلا مشن ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا کے خلائی سٹیشن سے طےگرینچ کے معیاری وقت کے مطابق بدھ کی صبح بارہ بجکر باون منٹ پر شروع ہوا۔
اس سے قبل ایشیا کے دو ممالک چین اور جاپان بھی چاند پر اپنے اپنے مشن بھیج چکے ہیں۔
چندریان -1 کو دو برس کے مشن کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ اس مشن پر اسی ملین ڈالر صرف ہونگے اور اس کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود معدنیات ، کمیکل اور زمین کی پرت کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ستیش دھون سپیس سنٹر کے ایسوسی ایٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم وائی ایس پرساد کا کہنا تھا کہ اس تاریخی پرواز سے خلائی جہاز میں تینتالیس ٹن پروپلنٹ بھرا جائے گا اور اس کے علاوہ دیگر تکنیکی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان -1 چاند کی سطح سے سو کلومیٹراوپر معلق رہے گا۔
اس مشن کے لیے یوروپی خلائی ایجنسی اور امریکی چلائی ایجنسی (ناسا) سے اشتراک کا ایک معاہدہ بھی ہوا تھا۔