دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے موبائل فون بنانے کے لئے شہرت یافتہ کمپنی نوکیا کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان جو کہ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، کے مطابق مائیکروسافٹ، نوکیا کا موبائل فونز بنانے والا یونٹ 7.2 ارب ڈالر میں خریدے گا اور یہ خریداری 2014کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کرلی جائے گی۔ خریداری کی اس کل رقم میں سے 5 ارب ڈالر نوکیا کے ڈیوائسز اینڈ سروسز یونٹ جبکہ 2.2 ارب ڈالر نوکیا کی ملکیت پیٹنٹس کی خریداری کے لئے ہیں۔ان یونٹس میں کام کرنے والے تمام ملازمین بھی مائیکروسافٹ کی چھتری تلے آجائیں گ
ے
Bookmarks