السلام وعلیکم

مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے۔ ہمارے آفس میں 8 کمپیوٹرز نیٹ ورکنگ کے ذریعے آپس میں لنک ہیں۔ ان میں سے 2 ونڈوز 2000، 2 ونڈوز ایکس پی اور 4 ونڈوز 7 پر چل رہے ہیں۔
ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 والے کمپیوٹرز ونڈوز 7 والے کمپیوٹرز سے ڈیٹا لیتے ہیں۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 والے کمپیوٹرز ڈیٹا ونڈوز 7 والے کمپیوٹرز سے لیتے رہیں لیکن ونڈوز 7 والے کمپیوٹرز آپس میں ایک دوسرے سے لنک نہ ہو سکیں۔
میں نے ونڈوز 7 میں نیٹ ورک کی ایڈوانس سیٹنگ میں پاس ورڈ کا آپشن آن کرکے کوشش کی تھی لیکن پھر ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 والے کمپیوٹرز نے ان کو ایکسس نہیں کیا۔ اس لئے پاس ورڈ کا آپشن آف کرنا پڑا۔
کوئی طریقہ یا کوئی سافٹ وئیر جس سے میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

آپ کا بے حد ممنون ہوں گا۔
جزاک اللہ خیر

شہزاد ضمیر