Pakistan vs South Africa
October, 2013
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان جو کہ پاکستان میں ہونا تھا
وہ پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا
جنوبی افریقہ کے اس دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچ اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے
جسکے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے جو کہ آپ نیچے ملاحظہ فرماسکتے ہیں
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان نے حال ہی میں زمبابوے کا دورہ کیا ہے جس میں پاکستان
کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ہمارے سامنے ہے حالانکہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایک روزہ میچز کی سیریز
جیت گئے اور ٹیسٹ سیریز برابر رہی لیکن پھر بھی پاکستان کی کارکردگی اتنی خوش آئند نہیں رہی
کیونکہ ترنوالا سمجھی جانے والی زمبابوے نے پاکستان کو بہت سخت وقت کا سامنا کروایا
اب جبکہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ جیسے سخت حریف کا سامنا ہے تو پاکستان ٹیم کو اس دورے میں
کامیابی کے لیے بہت سخت محنت کرنی پڑے گی اور کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے بھی سلیکشن کمیٹی
اور چیف سلیکٹر معین خان صاحب پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے اس دورے کے بارے میں خبریں اور اپنی آراء کھلاڑیوں کی سلیکشن کے
حوالے سےاور کھلاڑیوں کی کارکردگی ، اور کونسے کھلاڑی ٹیم میں ہونے چاہیئں اور کونسے نہیں
ان سب باتوں کو آپ اس تھریڈ میں تحریر کر سکتےہیں الغرض آپ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سے متعلق
کسی بھی قسم کا مواد یہاں شیئر کرسکتے ہیں. آپکو میری طرف سے پوری اجازت لیکن قوائد و ضوابط کو
مد نظر رکھ کر
آپ کونسے کھلاڑی کس فارمیٹ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں یہ بھی آپ اپنی ایک ایک ٹیم بنا کر بتا سکتے
ہیں تینوں فارمیٹ کے لیے
اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان ان مقابلوں میں کامیاب رہے
. آمین
Bookmarks