Results 1 to 5 of 5

Thread: ہماری زندگی کے مسائل بھی کچھ اسی قسم کے ہوت

  1. #1
    Arslan-vu's Avatar
    Arslan-vu is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd March 2018 @ 09:50 PM
    Join Date
    22 Mar 2013
    Gender
    Male
    Posts
    326
    Threads
    115
    Credits
    447
    Thanked
    88

    Default ہماری زندگی کے مسائل بھی کچھ اسی قسم کے ہوت

    ایک پروفیسر نے اپنی کلاس کا آغاز کرتے ہوئے ایک گلاس اٹھایا جس کے اندر کچھ پانی موجود تھا – اس نے وہ گلاس بلند کر دیا تا کہ تمام طلبہ اسے دیکھ لیں پھر اس نے طالب علموں سے سوال کیا ” تمہارے خیال میں اس گلاس کا وزن کیا ہوگا ؟ “
    ” پچاس گرام “
    ” سو گرام “
    ” ایک سو پچیس گرام “
    لڑکے اپنے اپنے اندازے سے جواب دینے لگے – ” میں خود صحیح وزن نہیں بتا سکتا جب تک کہ میں اس کا وزن نہ کر لوں “
    پروفیسر نے کہا ! ” مگر میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا اگر میں اس گلاس کو چند منٹوں کے لئے اسی طرح اٹھائے رہوں ؟”
    کچھ نہیں ہوگا ! تمام طالب علموں نے جواب دیا – ٹھیک ہے اب یہ بتاؤ کہ اگر میں اس گلاس کو ایک گھنٹے تک یونہی اٹھائے رہوں تو پھر کیا ہوگا ؟
    آپ کے بازو میں درد شروع ہو جائے گا – تم نے بلکل ٹھیک کہا – پروفیسر نے تائیدی لہجے میں کہا – اب یہ بتاؤ کہ اس گلاس کو میں دن بھر اسی طرح تھامے رہوں تو کیا ہوگا ؟
    آپ کا بازو سن ہو سکتا ہے ایک طالب علم نے کہا
    آپ کا پٹھا اکڑ سکتا ہے دوسرے نے کہا
    آپ پر فالج کا حملہ ہو سکتا ہے
    لیکن آپ کو اسپتال تو لازمی جانا پڑیگا ایک طالب علم نے جملہ کسا اور پوری کلاس قہقہے لگانے لگی –

    بہت اچھا ! پروفیسر نے برا نہ مناتے ہوئے کہا – لیکن اس تمام دوران میں کیا گلاس کا وزن تبدیل ہوا ؟
    نہیں – طالب علموں نے جواب دیا – تو پھر بازو میں درد اور پٹھا اکڑنے کا سبب کیا تھا ؟

    طالب علم چکرا گئے -گلاس نیچے رکھ دیں – ایک طالب علم نے کہا – بالکل صحیح ………….!

    پروفیسر نے کہا ” ہماری زندگی کے مسائل بھی کچھ اسی قسم کے ہوتے ہیں آپ انھیں اپنے ذہن پر چند منٹ سوار رکھیں تو وہ ٹھیک ٹھاک لگتے ہیں – انھیں زیادہ دیر تک سوچتے رہیں تو وہ سر کا درد بن جائیں گے
    انھیں اور زیادہ دیر تک تھامے رہیں تو وہ آپ کو فالج زدہ کر دیں گے آپ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے – اپنی زندگی کے چیلنجز کے بارے میں سوچنا یقینا اہمیت رکھتا ہے لیکن ……………….
    ” اس سے کہیں زیادہ اہم ہر دن کے اختتام پر سونے سے پہلے انھیں ذہن پر سے اتار دینا ہے – اس طریقے سے آپ کسی قسم کے ذہنی تناؤ میں مبتلا نہیں رہیں گے – ہر روزصبح آپ تر و تازہ اور اپنی پوری توانائی کے ساتھ بیدار ہونگے اور اپنی راہ میں آنے والے کسی بھی ایشو کسی بھی چیلنج کو آسانی سے ہینڈل کر سکیں گے لہٰذا گلاس کو نیچے رکھنا یاد رکھیں

  2. #2
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    Very nice sharing ,good post

  3. #3
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default


  4. #4
    Niaz Bozdar's Avatar
    Niaz Bozdar is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2021 @ 08:00 AM
    Join Date
    01 Feb 2013
    Location
    Tando Adam pak
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    8,638
    Threads
    209
    Credits
    338
    Thanked
    556

    Default

    Very nice sharing

  5. #5
    Darpanrukh15's Avatar
    Darpanrukh15 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd October 2013 @ 01:18 PM
    Join Date
    08 May 2012
    Location
    <+> KARACHI <+>
    Gender
    Male
    Posts
    305
    Threads
    9
    Credits
    0
    Thanked
    13

    Default

    good sharing

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Meem sheen aur cheh
    By sanafaiz in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 11th October 2012, 08:06 PM
  3. Haarta hooa america
    By faraz101 in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 58
    Last Post: 21st September 2012, 12:31 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 30th June 2010, 03:21 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •