سامان اور وزن
کریلے، بڑے بڑے ایک ہی سائز کے آدھا سیر
پیاز، ایک پاؤ
اناردانہ، ایک چھٹانک
نمک اورسرخ مرچ پسی ہوئی، حسبِ ذائقہ
ہری مرچ، آٹھ عدد
لہسن اور ادرک پسا ہوا، چائے کا آدھا چمچہ
گھی، ایک پاؤ
ترکیب
کریلےخوب کُھرچ لیں اور پیٹ چاک کربیج نکال دیں۔ پھرخوب نمک لگا کرایک گھنٹے کےلیے رکھ دیں۔ پیاز، اناردانہ، ادرک، لہسن، نمک اور سرخ مرچ ملا کر پیس لیں۔ اس میں ہری مرچیں کاٹ کر ملادیں۔ کریلوں کو دھو کر خشک کرلیں۔ تھوڑا سا مسالہ بچا کر رکھ لیں اور باقی مسالا کریلوں میں بھر کرسوئی دھاگےسے باندھ دیں۔ اب دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں بھرے ہوئے کریلےڈال کراتنا تلیں کہ سرخ ہوجائیں۔ پھراس میں بچایا ہوا مسالا ڈال کر بُھونیں ۔ اس کے بعد دم پر لگادیں اور دس منٹ کے بعد اُتارلیں۔
مسالے کےساتھ اُبلی ہوئی چنے کی دال، اُبلے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے یا اُبلے ہوئے کابلی چنے بھی کریلوں میں بھرتے ہیں۔ بعض لوگ موٹی ہری مرچ کے لچھّے کاٹ کر مسالے کے ساتھ بھردیتے ہیں۔ بعض تلے ہوئے بنیگن اور ٹماٹرمسالے میں ملا کر بھرتے ہیں۔
Bookmarks