السلام عليكم دوستو
معروف امریکی کمپنی ٹائٹن ایرواسپیس نے شمسی توانائی سے مسلسل 5 سال تک پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ تیار کرلیا۔
کمپنی کے مطابق اس ڈرون طیارے میں 3 ہزار سولر پینلز نصب کئے گئے ہیں جو 7 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طیارہ کسی بھی بیرونی ایندھن کے بغیر شمسی توانائی پر مسلسل 5 سال تک پرواز کرنے کے صلاحیت رکھتا ہے، یہ شمسی ڈرون 65 ہزار فٹ کی بلندی پر 65 میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ عسکری اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکے گا، طیارے میں موسمیاتی اور مواسلاتی سینسرز بھی نصب کیے جائیں گے جن کی رینج 2 لاکھ 8 ہزار میل ہوگی، کمپنی کے مطابق طیارے کی تیاری میں 20 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے اگلے سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم نمائش سے قبل ہی کمپنی کو اس ڈرون طیارے کے 4 آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔
Bookmarks