آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
دوستو ایک بار پھر گریٹنگ سیکشن میں ایک بہت ہی زبردست خوشخبری کے ساتھ آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوں ۔ دوستو جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ الحمدللہ آئی ٹی دنیا میگزین کا سلسلہ کامیابی سے جاری و ساری ہے اور ان شاء اللہ تادیر جاری رہے گا۔ دوستو آئی ٹی دنیا میگزین میں ہر شمارے میں سب سے بہترین تحریر پہ (جس کو آپ بھائی اپنے ووٹ سے منتخب کرتے ہیں ) ملتا ہے
رائٹر آف دی منتھ
کا رینک، جو کہ ہوتا ہے وی آئی پی رینک کے برابر یعنی وی آئی پی ممبرز کے برابر ساری سہولتیں ہوتی ہیں تو ماہ ستمبر 2013 کے شمارے میں آئی ٹی دنیا رائٹر آف دی منتھ کا رینک حاصل کیا ہے
مجتبی ملک
نے ، ماشاء اللہ سے سادہ سے الفاظ میں بہت ہی بہترین تحریر لکھی تھی ممبرز نے پسند کیا اور مجتبی بھائی نے جیتا رائٹر آف دی منتھ کا رینک۔۔ آئی ٹی دی منیجمنٹ ، میگزین منیجمنٹ ، میگزین ٹیم اور میری طرف سے دلی مبارک باد بھائی ۔۔ اللہ پاک آپ کے زورِ قلم کو مزید جَلا بخشے ۔۔ آمین
دوستو ماہ ستمبر سے آئی ٹی دنیا میگزین میں ہم نے رائٹر آف دی منتھ کے ساتھ ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پہ رہنے والے ممبرز کے لئے رکھا ہے ونر رینک تو ماہ ستمبر میں علی الترتیب ہمارے محترم بھائی سفیان قاسمی اور جناب پروفیسر توصیف عباس گیلانی صاحب نے جیتا ہے
آئی ٹی دنیا ونر رینک
دونوں بھائیوں نے بھی ماشاء اللہ بہت ہی خوب لکھا اور بہت عمدہ لکھا ۔ ہم سب کی طرف سے آپ دونوں بھائیوں کو بھی دلی مبارک باد ، اللہ پاک آپ دونوں کو ہر ہر قدم پہ کامیابی نصیب فرمائے۔۔ آمین
دوستو آئی ٹی دنیا میگزین میں آپ اپنی تحاریر سے جیت سکتے ہیں
رائٹر آف دی منتھ
آئی ٹی دنیا ونر
کا رینک، اس میں رائٹر آف دی منتھ کا رینک ایک ماہ کے لئے ہوگا جبکہ ونر رینک دس دن کے لئے ہوگا اسی طرح آپ میگزین کا مین پیج /انر پیج ڈیزائن کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں
آئی ٹی دنیا ونر رینک
آپ اپنی تحاریر /پیج ڈیزائن اس آئی ڈی پہ ہمیں ارسال کرسکتے ہیں
mag@itdunya.com
اس کے علاوہ آپ کو میگزین کے سلسلے میں کوئی بھی بات معلوم کرنی ہو تو آپ میگزین ٹیم میں سے کسی سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
امید ہے آپ سب کے ساتھ سے ہم فورم ورلڈ کے سب سے بہترین میگزین کے سلسلے کو اسی کامیابی سے جاری و ساری رکھیں گے۔۔
والسلام
Bookmarks