ہم میں سے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ حبیب خدا عزوجل و صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بارے میں ذیادہ سے ذیادہ جانے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے دو جہاں میں اپنے پروردگار کے حضور سرخرو ہو جائے. اسی لئے میں آپ سے آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے متعلق ایک جامع ویب سائٹ شیئر کرنے جارہا ہوں جس میں آپ سب حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاندان، ام المومینین، متعلق رسالت، اورپھر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی اور ہجرت کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں.اور ویب سائٹ کی خاص بات یہ کہ یہ اردو میں ہے. یقینا ہمارے لئے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے. آئیے ہم میں سے ہر ایک یہ کوشش کرے کہ جو کچھ ہم پڑھیں گے جو کچھ سیکھیں گے اسے نہ صرف یاد رکھیں گے بلکہ دوسروں تک بھی پہنچائیں گے اور خود بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے. اللہ عزوجل ہم سب کا سینہ مدینہ بنائے. آمین.
واہ کیا جودو کرم ہے شہہ بطحا تیرا
نہیں" سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا"
جزاک اللہ
ابوابراھیم
ویب سائٹ کا لنک
http://www.aboutmuhammad.net/
Bookmarks