السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ تمام سے میری درخواست ہے ک برائے مہربانی کچھ ایسی ویب سائٹ ، ویڈیو یا آڈیو شیئر نہیں کریں. جس میں میوزک ہو. کیونکہ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا کہا گیا ہے. دوسری بات یہ کہ جب دنیا میں پہلا قتل ہوا تو اس وقت شیطان نے خوشی سے ان چیزوں کو بجایا. تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان پرعمل کرنے سے ہمارا اپنا فائدہ ہے. ہماری اپنہ عاقبت سنورے گی. اور اگر ہم نے کچھ بھی میوزک شیئر کیا. تو جب تک وہ سنا جائے گا یا رہے گا تب تک ہمیں گناہ ملتا رہے گا. عزیز ساتھیو نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خدائے احکم الحاکمین جل جلالہ کی اطاعت اور مومینین پر رحم و کرم فرمانے والے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنے میں ہے. تو ہمیں چاہیے کہ ہم حتی الامکان موسیقی سے بچیں اور اسے کبھی بھی کسی سے شیر نہیں کریں. اور اگر کبھی شیر کی ہے یا ہمارے پاس ہے تو اسے فورا ختم کر دیں. اور دوسروں کو بھی اسکی تلقین کریں.
اللہ عزوجل ہماری حتمی مغفرت فرمائے اور ہمیں صحت و تندرستی اور صالح عمال کے ساتھ درازی عمر بالخیر عطا فرمائے آمین
ابوابراھیم
Bookmarks