آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
دوستو آئی ٹی دنیا میگزین کے ماہ نومبر کے شمارے کے نتائج کے ساتھ حاضر ہوں ۔
جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا ممبر حاصل کرتا ہے آئی ٹی دنیا رائٹر آف دی منتھ کا رینک اور پھر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پہ رہنے والے (نارمل) ممبر حاصل کرتے ہیں آئی ٹی دنیا ونر رینک۔
تو دوستو ماہ نومبر کے شمارے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے ہیں مؤمنہ ملک نے اپنی تحریر قرآن کی پکار پہ اور جہاں تک مجھے یاد ہے یہ ریکارڈ ووٹ ہیں انتیس ووٹ کے ساتھ ان کی تحریر کو پسند کیا گیا۔
سسٹر مؤمنہ ملک آپ کو آئی ٹی دنیا رائٹر آف دی منتھ کا رینک بہت بہت مبارک ہو ، اللہ پاک آپ کے علم میں اور برکت نصیب کرئے۔۔ آمین
آپ کا رینک ایک ماہ کے لئے آن رہے گا۔۔ امید ہے آئی ٹی دنیا میگزین کے سلسلے میں ہمیں آپ کا تعاون اسی طرح حاصل رہے گا۔
دوسرے نمبر پہ محترم شاہد بھائی نے آئی ٹی دنیا کی سالگرہ کے حوالے سے لکھی گئی نظم پہ حاصل کیئے 14 پوائنٹس اور جیتا ونر رینک۔۔
محترم شاہد بھائی سے ریکوئسٹ ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنی فورم کی آئی ڈی بتا دیں تاکہ ان کو ونر رینک دیا جاسکے۔
تیسرے نمبر پہ محترم تنویر بھائی نے سات پوائنٹس حاصل کئے ہیں اپنی تحریر محبت کے مسافر پہ اور جیتا آئی ٹی دنیا ونر رینک۔
تیسرے نمبر پہ جن ممبر کی تحریر پسند کی گئی وہ ہیں عامر تنہا (لو بھائی پہلے تنہا تھے اب آئی ٹی دنیا ونر رینک پاک کے آئی ٹی دنیا کے ونر بھی آپ کے ساتھ ہوگئے اب تنہا نہیں رہے) نے اپنی تحریر ہمارے اسلاف پہ اور جیتا آئی ٹی دنیا ونر رینک
جیتے والے تمام دوستوں کو رینک کی دلی مبارک باد ۔۔۔
اور امید ہے کہ ہمارا یہ قلمی ساتھ تادیر قائم رہے گا۔۔ اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے۔۔ آمین
میگزین ٹیم
Bookmarks