Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 18

Thread: اسلام میں تفریح اور کھیل کا تصور

  1. #1
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default اسلام میں تفریح اور کھیل کا تصور

    اسلام میں تفریح اور کھیل کا تصور

    قدیم زمانے سے ہی لوگوں میں تفریح کا تصور پایا جاتا رہا ہے۔ اسی لیے ہر قوم اپنی تہذیب و تمدن کے لحاظ سے اس کا اہتمام مختلف شکلوں میں کرتی رہی ہے۔جیسے رقص و سرور،ڈرامے،موسیقی،گانے اور مختلف طرح کے کھیل کو دوغیرہ۔

    موجودہ دور میں مغربی ایجادات نے جیسے ڈش انٹینا،کیبل،ٹیلی ویژن ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ جن کو ذرائع ابلاغ بھی کہا جاتا ہے تفریح کے تصور کو بہت وسیع اور رنگین بنا دیا ہے۔ان کے ذریعہ پیش کی جانے والی فلمیں ، کارٹونس، کھیل، گانے، فیشن شو، ٹی وی شواور مختلف طرح کے فحش ایپی سوڈ وغیرہ کو بھی تفریح کا نام دیا گیا ہے۔اس وقت سب سے بڑی جنگ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ تہذیب وتمدن عقیدہ اور اخلاق کے میدان میں لڑی جارہی ہے اور یہ مسلمانوں کے ٹی وی لاؤنج اور خواب گاہوں تک پہنچ چکی ہے جس کے ذریعہ تفریح کے نام پرمغربی اور ہندو تہذیب و ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

    تفریح کی تعریف: یہ دراصل عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی گپ شپ، دل لگی ، ہنسی مذاق ،خوشی و مسرت ، فرحت ا ور اطمینان وغیرہ حاصل کرنے کے آتے ہیں۔

    اگر یہ فرحت محض قلبی خوشی ہو اور اللہ کی نعمتوں کے احساس اور اس کے فضل وکرم کے استحضار پر مبنی ہو تو وہ شرعاً مطلوب،مستحسن اور پسندیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
    (یونس:۵۸)
    ”آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور مہربانی سے ہے، تو چاہیے کہ وہ لوگ خوش ہوں“

    موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ عوام الناس کو تفریح فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ان پر مغرب کا قبضہ ہے جن کے یہاں تفریح کا محور صرف اور صرف” شراب ، عورت اور موسیقی“ ہے۔

    مغرب میں تفریح کا تصور: مغربی ذرائع ابلاغ تفریح اور کھیل کے نام پر عریانی و فحاشی، بے ہنگم موسیقی، شراب نوشی، جوئے بازی ، لاٹری ، فحش ایپی سوڈ،مخلوط مجالس، اور گرل فرینڈ/بوائے فرینڈ کا تصورپیش کرتے ہیں جس سے معاشرے میں حرص و ہوس، صحت و اخلاق کی خرابی ، ذہنی بے سکونی اور جنسی پیاس میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کو’ آرٹ یا فن‘ کا نام دیا جاتا ہے اور اعلی تہذیب کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ جس کا نمونہ وہ مختلف طرح کی پارٹیوں ،کرسمس ڈے، ویلینٹائن ڈے اور نئے سال کی آمدوغیرہ پر پیش کرتے ہیں۔ ان تمام چیزوں نے عوام الناس میں اخلاقی بے راہ روی، دین و اخلاق سے بے زاری اور خاندانی نظام کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جس کی مثال خود مغربی معاشرے ہی میں دیکھی جا سکتی ہے۔
    خود ہمارے یہاں نوجوانوں کا دین ،اخلاق اور صحت و توانائی برباد ہو رہی ہے۔ بچے قبل از وقت جوان ہو رہے ہیں اور اپنے نا پختہ ذہن و شرم کی وجہ سے وہ والدین یا دوسرے اعزہ و اقارب کو بتا بھی نہیں سکتے ۔ان کے والدین ان کو معصوم سمجھ کر غافل رہتے ہیں۔اس وقت مسلم نوجوان لڑکے لڑکیوں کے آئیڈیل ہیرو اور ہیروئن ہیں۔ ان کی ہی نقل کی جاتی ہے ، ان کے جیسا لباس، حلیہ، بات چیت اور طور طریقہ اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔دیکھا جائے تو لڑکوں نے نازک اداؤں اور بننے سنورنے میں لڑکیوں کو بھی مات کر دیا ہے۔ظاہر ہے ان سے دین کی اشاعت و تبلیغ تو دور فسادات میں اپنا دفاع کرنے اور ماؤں بہنوں کو بچانے کی امید کیوں کر کی جا سکتی ہے؟؟

    اسلام میں تفریح کا تصور: اسلام کا تصور تفریح قرآنی تعلیمات اور احادیثِ نبوی پر مبنی ہے۔ جس میں حلال و حرام، شرم و حیا اور اخلاقی پابندیوں کو اہم مقام حاصل ہے۔ زندگی کا کوئی بھی ایسا گوشہ نہیں ہے جس کے لیے واضح ہدایات نہ دی گئی ہوںکیوں کہ اللہ تعالی نے انسانوں کی اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔

    یہی وجہ ہے کہ تفریح کے لیے بھی قرآن و حدیث میں کچھ رہنما اصول موجود ہیں۔ ہمارے لیے نبیِ کریم کی زندگی نمونہ ہے۔آپﷺ جہاں ایک طرف اتنی نمازیں پڑھتے تھے کہ قدمِ مبارک پرورم آجاتا تھا وہیں آپﷺ صحابہ کرام سے ہنسی مذاق اور دل لگی بھی کرتے تھے۔

    وجہ یہ ہے کہ اسلام سستی اور کاہلی کو پسندنہیں کرتا بلکہ چستی اور خوش طبعی کو پسند کرتا ہے۔ شریعت کی تعلیمات اس امر کا تقاضہ کرتی ہیں کہ مسلمان شریعت کے تمام احکام پر خوشی خوشی عمل کرے۔ یہ عمل تنگ دلی کے ساتھ نہ ہوں کیوں کہ سستی اور تنگ دلی کے ساتھ عبادات کو انجام دینا نفاق کی علامت ہے۔ ارشاد باری ہے:
    (النساء:۱۴۲)
    ”کہ منافقین جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں“

    سستی اور کاہلی بے جا فکرمندی اتنی ناپسندیدہ چیز ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان امور سے پناہ مانگی ہے۔اسی لیے آپﷺ دعا فرماتے تھے:
    (سنن ابی داود)
    ”خدایا میں تیری پناہ مانگتا ہوں پریشانی اور غم سے“

    صحابہ کرام بھی آپس میں ہنستے کھیلتے اور دل لگی کی باتیں کرتے تھے۔ اس لیے ہنسی مذاق اور تفریح کرنا کوئی ناجائز کام نہیں بشرط کہ اسے مستقل عادت نہ بنا لی جائے کہ آدمی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے لگے اور یہ بھی مناسب نہیں کہ لوگوں کو ہنسانے کی خاطر جھوٹ سے کام لے ۔ حدیثِ نبوی ہے :
    ” تباہی ہے اس شخص کے لیے جو لوگوں کو ہنسانے کی خاطر جھوٹی باتیں کرتا ہے ۔ اس کے لیے تباہی ہے ۔ اس کے لیے تباہی ہے “۔
    (ترمذی :۵۱۳۲)

    اسی طرح یہ بھی صحیح نہیں کہ وہ لوگوں کی قدر ومنزلت اور عزت کا خیال نہ رکھے اور ان کا مذاق اڑانے لگے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
    (الحجرات:۱۱)
    اے ایمان والو! مرد دوسرے مرد کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں

    اسلام کے تصور تفریح کا مقصد صرف وقت گزاری نہیں ہے بلکہ اس نے عملی، تربیتی عسکری اور جسمانی ورزش کے مقاصد بھی مد نظر رکھے ہیں۔ تفریح کے نام پر جھوٹ، تہمت، مبالغہ آمیزی اور دوسروں کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں دی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہ اسلام نے ان مجلسوں میں شرکت کرنے سے روک دیاجس میں انسان اس قدر منہمک ہوجائے کہ اسے نماز ودیگر فرائض کا پاس وخیال نہ رہے یامردوزن کا بے محابا اختلاط ہو۔

    اسی لیے اسلام نے تفریح اور کھیل میں سے صرف انھیں کی اجازت دی ہے جو جسمانی یا روحانی فوائد کے حامل ہوں اورجو محض تضیعِ اوقات کا ذریعہ ہوں، فکرِ آخرت سے غافل کرنے والے ہوں یا دوسروں کے ساتھ دھوکہ فریب یا ضررسانی پر مبنی ہوں،ان کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    موجودہ دور کے چندرائج کھیل: بعض تفریح کے ذرائع اور کھیلوں کی احادیث و آثار میں صریح ممانعت کی گئی ہے کہ وہ سب ناجائز ہیں جیسے تاش، نرد،چوسر، شطرنج، کبوتربازی، جانوروں کو لڑانا،باکسنگ اور بل فائیٹنگ وغیرہ۔

    رہی بات کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، ٹینس، بیڈ منٹن،لوڈو،کیرم وغیرہ کی جس میں بھرپور ورزش کا امکان ہوتا ہے تو فی نفسہ یہ درست ہیںبشرط کہ اتنا انہماک نہ ہوکہ لوگ فرائض وواجبات سے غافل ہوجائیں، اسراف وتبذیر نہ ہو، وقت کا بے پناہ ضیاع نہ ہو، سترپوشی کامکمل اہتمام ہو، مرد وزن کا اختلاط نہ ہو، گانا، ڈانس، ہلڑبازی نہ ہواورسٹے بازی، جوے بازی، میچ فکسنگ نہ کی جائے ۔

    تفریحی ٹکٹ خریدنے کا حکم: مختلف طرح کی تفریح یا کھیل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم اورمیدان میں داخل ہونے کے لیے ناظرین کو داخلہ کارڈیا ٹکٹ کی خریداری کرنی پڑتی ہے۔ اس کا شرعی حکم کھیل کی نوعیت سے وابستہ ہے۔ جائز کھیلوں کے لیے ٹکٹ کی خریداری اور انھیں دیکھنے کی گنجائش ہے اور ناجائز ومکروہ کھیل کے لیے نہ ٹکٹ خریدنے کی گنجائش ہے، نہ دیکھنے کی۔ کیوں کہ یہ آیت کریمہ ’یشتری لہو الحدیث‘کے وعید میں شامل ہے۔

    جائز تفریح اور کھیل:اسلام انسان کو ایک بامقصد زندگی گزارنے کی ہدایت دیتا ہے جس کی اساس ہمہ وقت اللہ کی خوشنودی کی جستجو، تعمیر آخرت کی فکر مندی اور لہولعب سے اِعراض ہو ۔یہی وہ زندگی ہے جو اہل ایمان کی پہچان ہے اور جس کی بنیاد لہوولعب پر مشتمل غفلت و بے پرواہی ہو وہ کفار کا شعار ہے۔ ارشاد الٰہی ہے:
    (المومنون:۳)
    ”کہ اہل ایمان کی صفت یہ ہے کہ وہ لغو اور فضول باتوں سے اعراض کرتے ہیں“

    ایسی تفریح اور کھیل جن کی اسلام حوصلہ افزائی کرتا ہے وہ درج ذیل ہیں:
    ۱- تیراندازی،نیزہ بازی اور نشانہ بازی: نشانہ بازی چاہے تیر کے ذریعہ ہو یا نیزہ، بندوق اور پستول یا کسی اور ہتھیار کے ذریعہ ہو۔ احادیث میں اس کے فضائل بیان کیے گئے ہیں اور اسے سیکھنے کو باعثِ اجر وثواب قرار دیاگیا ہے ۔یوں بھی یہ کھیل انسان کے ذاتی دفاع کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ جہاں جسم کی پھرتی، اعصاب کی مضبوطی اور نظر کی تیزی کا ذریعہ ہے۔ وہیں یہ خاص حالات میں مثلاًفساد اور دنگوں میں دشمنوں سے مقابلہ آرائی کے کام آتا ہے۔

    ۲- سواری کی مشق: یہ بھی اسلام کا پسندیدہ کھیل ہے، اس سے جسم کی پوری ورزش کے ساتھ انسان میں مہارت، ہمت وجرات اور بلند حوصلہ جیسی اعلیٰ صفات پیدا ہوتی ہیں اور سفریا جہاد میں خوب کام آتا ہے۔ اگرچہ قرآن وحدیث میں عام طور پر گھوڑے کاذکر آیا ہے مگر اس میں ہر وہ سواری مراد ہے جواس مقصد کو پورا کر سکے مثلاً ہوائی جہاز،ہیلی کاپٹر، بس، موٹر سائیکل، سائیکل وغیرہ۔ ان سب سواریوں کے چلانے کی مشق اور ٹریننگ اسلامی نقطئہ نظر سے پسندیدہ کھیل ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ جائز اور نیک مقاصد کے لیے انھیں سیکھا جائے اور استعمال کیا جائے۔

    ۳- دوڑلگانا: اپنی صحت اور توانائی کے مطابق ہلکی یا تیز دوڑ بہترین جسمانی ورزش ہے۔ اس کی افادیت پر سارے علماءکرام اور ڈاکٹر متفق ہیں۔ احادیث میں بھی اس کو جائز بلکہ مستحب قرار دیا ہے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

    ہر وہ امر جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے خالی ہو غفلت ہے یا بھول، سوائے چار باتوں کے۔تیر اندازی کے ہدف کے درمیان دوڑنا،گھوڑے کی تربیت کرنا، تیراکی سیکھنا اور گھر والوں کے ساتھ خوش وقتی کرنا
    (الطبری:۶)

    پیدل دوڑنے کی اسی افادیت کی وجہ سے صحابہ کرام عام طور پر دوڑ لگایا کرتے تھے اور ان میں آپس میں پیدل دوڑ کا مقابلہ بھی ہوا کرتا تھا۔حضرت بلالؓ بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے صحابہ کرام کو دیکھا ہے کہ وہ نشانوں کے درمیان دوڑتے تھے اور بعض ،بعض سے دل لگی کرتے تھے، ہنستے تھے، ہاں! جب رات آتی، تو عبادت میں مشغول ہوجاتے تھے۔
    (مشکوٰة: ۴۰۷)

    ۴- بیوی کے ساتھ بے تکلّفانہ کھیل: مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ مختلف بے تکلفی کا کھیل بھی اسلام کی نظر میں مستحسن ہے۔ لیکن یہ ہمارے یہاں کے ’با رعب حضرات ‘ کو گراں گزرے گاکہ اس سے عورت سر پہ چڑھ جائے گی مگرحضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں ایک سفر میں رسول اللہﷺ کے ساتھ تھی۔ میں نے آپ سے دوڑ لگائی اور آگے نکل گئی۔ کچھ عرصہ بعد پھر ایک سفر میں، میں نے رسول اللہ ﷺ سے دوڑلگائی اب میرے جسم پر گوشت چڑھ گیا تھا تو آپ مجھ سے آگے نکل گئے اور آپ نے فرمایا یہ اس کے بدلہ میں ہے
    (سنن ابی داؤد)

    ۶- تیراکی: تیرنے کی مشق ایک بہترین اور مکمل جسمانی ورزش ہے، جس میں جسم کے تمام اعضا وجوارح کی بھرپور ورزش ہوتی ہے، یہاں تک کہ سانس کی بھی ورزش ہوتی ہے۔ سیلاب آنے کی صورت میں ایک ماہر تیراک انسانیت کی بہترین خدمت کرسکتا ہے۔ نشیبی علاقوں میں عام طور پر قریب میں ندی نالے تالاب وغیرہ ہوتے ہیں اور ان میں ڈوبنے کے واقعات بھی عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔ ایسے حادثاتی مواقع پر ماہر تیراک لوگوں کی جان بچانے کی کامیاب کوشش کرسکتا ہے۔ لہٰذا تیراکی جہاں تفریحِ طبع اور جسمانی ورزش کا عمدہ ذریعہ ہے، وہیں بہت سے دیگر سماجی فوائد کا حامل بھی ہے۔

    ۷- کشتی اورکبڈی: اس کھیل میں ورزش کا بھرپور سامان ہے۔ اگر ستر کی رعایت اور انہماک کے بغیر کھیلا جائے تو جائز ہوگا بلکہ نیک مقصد کے لیے مستحسن ہے۔ عرب کا ایک مشہور پہلوان رکانہ نے رسول اللہﷺ سے کشتی ٹھیرائی، تو آپ نے اس کو کشتی میں بچھاڑ دیا۔ (ابوداؤد فی المراسیل)۔کبڈی کا حکم بھی کشتی کی طرح ہے۔

    ۸- فلمیں اور اسٹیج ڈرامے: تفریح یا بہتر مقاصد کے لیے اگرفلموں اسٹیج ڈراموں کیا جائے تو اس شرط کے ساتھ اس کی اجازت ہے کہ اس میں دھوکہ نہ ہو،موسیقی کا استعمال نہ ہو، کسی مومن کی کردارکشی نہ کی گئی ہو، شکلیں بگاڑی نہ جائیں، انہماک زائد نہ ہو اور مردوزن کا اختلاط نہ ہو ۔

    ویسے بھی مغربی ذرائع ابلاغ کا جواب ہمیں اسی کے ذریعہ دینا ہوگا۔ اگر مغرب نے فلم اور ٹی وی کو فحاشی وعریانی پھیلانے کا ذریعہ بنا لیا ہے تو ہم اس کا استعمال دینی و اصلاحی کاموں میں کر سکتے ہیں۔ایران نے اس میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔

    اسلامی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ عوام الناس کے لیے تفریح کا سامان ضرور فراہم کیا جائے لیکن اس میں مغربی معاشرے کی نقالی نہ ہو۔اس مقصد کے لیے معلوماتی پروگرام، سائنسی کمالات، اہم مقامات،تاریخی عمارتیں، باغات، مصوری، آرٹ، مناظرِ فطرت،مزاحیہ خاکے، سمندری دنیا کے مشاہدے، اصلاحی و تربیتی ڈرامے یا ڈکومنٹری، جانوروں کی دنیا، مجاہدین ِ اسلام کی داستانیں وغیرہ پیش کی جا سکتی ہیں

  2. #2
    MNHONOUR's Avatar
    MNHONOUR is offline Senior Member+
    Last Online
    10th May 2021 @ 11:55 AM
    Join Date
    02 Dec 2013
    Location
    Makhdoom Rashid
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    444
    Threads
    54
    Credits
    1,060
    Thanked
    33

    Default

    Nice Informatic sharing . Thanks

  3. #3
    AHMAD SAHIL's Avatar
    AHMAD SAHIL is offline Senior Member
    Last Online
    15th October 2017 @ 08:20 PM
    Join Date
    14 Sep 2013
    Location
    Jubbi
    Gender
    Male
    Posts
    3,511
    Threads
    64
    Credits
    193
    Thanked
    739

    Default

    Nyc info..thanks 4 sharing
    ‏*‏**جبی شریف***[SIGPIC][/SIGPIC]

  4. #4
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote mnhonour said: View Post
    nice informatic sharing . Thanks
    Quote ahmad sahil said: View Post
    nyc info..thanks 4 sharing
    شکریہ
    اسے پڑھنے
    پسند کرنے
    اور اچھے اچھے کمنٹس دینے کے لیے

  5. #5
    yasir_hoth's Avatar
    yasir_hoth is offline Senior Member+
    Last Online
    25th June 2014 @ 11:18 AM
    Join Date
    04 Oct 2013
    Location
    sindh
    Gender
    Male
    Posts
    4,093
    Threads
    104
    Credits
    0
    Thanked
    490

  6. #6
    Imran30 is offline Member
    Last Online
    18th October 2015 @ 10:27 PM
    Join Date
    02 Jul 2013
    Location
    Jehlam
    Gender
    Male
    Posts
    1,018
    Threads
    90
    Thanked
    38

    Default

    Nice sharing

  7. #7
    Noman_Khan's Avatar
    Noman_Khan is offline Advance Member+
    Last Online
    29th September 2019 @ 01:05 PM
    Join Date
    06 Aug 2013
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    6,793
    Threads
    142
    Credits
    79
    Thanked
    714

    Default

    Very Nice Sister
    یہ وقت بھی گزر جائے گا

  8. #8
    al0n3_b0y's Avatar
    al0n3_b0y is offline Senior Member+
    Last Online
    9th July 2018 @ 12:38 PM
    Join Date
    28 Oct 2013
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    593
    Threads
    12
    Credits
    969
    Thanked
    27

    Default

    n!c3
    یا اللہ مدد

  9. #9
    maheenkh's Avatar
    maheenkh is offline Advance Member
    Last Online
    13th December 2023 @ 10:09 PM
    Join Date
    28 Sep 2012
    Gender
    Female
    Posts
    2,580
    Threads
    1
    Credits
    79
    Thanked
    22

    Default

    nice ...
    It Dunya...

  10. #10
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote yasir_hoth said: View Post
    nice sharing sis
    Quote imran30 said: View Post
    nice sharing
    Quote noman_khan said: View Post
    very nice sister
    Quote al0n3_b0y said: View Post
    n!c3
    Quote maheenkh said: View Post
    nice ...
    شکریہ
    اسے پڑھنے
    پسند کرنے
    اور اچھے اچھے کمنٹس دینے کے لیے

  11. #11
    Join Date
    10 Aug 2009
    Location
    ***************
    Gender
    Female
    Posts
    544
    Threads
    20
    Thanked
    26

    Default

    nice

  12. #12
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote shahid_s1 said: View Post
    nice
    شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 27th January 2022, 09:24 PM
  2. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  3. لمبی عمر کا راز
    By Tanveer99 in forum Baat cheet
    Replies: 10
    Last Post: 12th April 2015, 04:21 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  5. ahme faraz
    By szaib in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 19th December 2009, 10:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •