استعمال شدہ اشیاء سے منفرد اشیاﺀ بنانا سیکھیں
ہر شخص کے لئے یہ اہم ہے کہ اپنی استعمال شدہ اشیا کو ممکنہ حد تک دوبارہ کارآمد بنائے۔ استعمال شدہ اشیاء کو دوبارہ کارآمد بنانے سے توانائی کی بچت ہوتی ہے اور ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔ مثلاً نئی بوتلیں اور ڈبے بنانے کے لئے پلاسٹک اور دھات دوبارہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کو چند ایسے طریقے کار کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کر کے اپنی استعمال شدہ اشیاء کو دوبارہ خوبصورت اور کارآمد اشیاﺀ میں تبدیل کر سکتے ہیں
ایک ٹینس کی گیند سے کتنے کام لیے جاسکتے ہیں٬ یہ آپ تصویر میں دیکھ ہی رہے ہیں- اب پھٹی ہوئی ٹینس گیند کو فالتو سمجھ کر پھینکنے سے گریز کریں اور قابلِ استعمال بنائیں
بچوں کے بڑے ہونے کے بعد ان کے سونے کے پلنگ کو فالتو نہ جانیے٬ بلکہ اسی پلنگ کو تھوڑی سی تراش خراش کے بعد اس کئی کام لیے جاسکتے ہیں- مثال کے طور پر آپ اسے چھوٹی سی میز میں تبدیل کرسکتے ہیں یا پھر دوبارہ سے ایک بیڈ کی شکل بھی دے سکتے ہیں
زیر نظر تصویر میں پرانے ٹائروں کی مدد سے ایک خوبصورت کرسی بنتی ہوئی دکھائی گئی ہے یہ کرسی انتہائی مضبوط بنتی ہے ٹائر تبدیل کروانے کے بعد پرانے ٹائروں کو دکان پر ہی مت رہنے دیجیے بلکہ کارآمد بنائیے
صرف چند رنگارنگ بٹنوں کا استعمال کر کے سادہ اشیاﺀ کو کتنا خوبصورت بنایا جاسکتا ہے اس کا مشاہدہ آپ زیر نظر تصویر میں کرسکتے ہیں یہ ایک بہترین طریقہ ہے گھر میں خوبصورت اشیاﺀ آویزاں کرنے کا
پلاسٹک کے گلاسوں کی مدد سے بنایا گیا ایک خوبصورت لیمپ ان گلاسوں کو ڈسپوزایبل گلاس بھی کہا جاتا ہے اور یہ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں یہ ایک سستا ترین نسخہ ہے لیمپ تخلیق کرنے کا
پلاسٹک کی بوتل سے بنایا گیا پرکشش گلدان یہ بوتلیں بھی تقریباً ہر گھر میں عام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ان میں سے مشروب استعمال کرنے کے بعد انہیں پھینک دیتے ہیں
Bookmarks