حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ . سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،"دو ہی شخصوں پر رشک کرنا چاہیے۔ ایک وہ جس کو اللہ تعالی نے قرآن شریف عطا کیا ہو ، اور وہ دن رات اس کی تلاوت میں مشغول رہتا ہو"۔

"دوسرا وہ جسے اللہ تعالی نے مال عطا کیا ہو ، اور وہ دن رات اس کو اللہ کی رضا والے کاموں میں خرچ کرتا ہو" ۔