ایک سیب کا باغ ہے۔ باغ میں جانے کیلئے سات (7) سیکیورٹی گیٹ کراس کرنے پڑتے ہے...... ایک ادمی سیب لینے جاتا ہے، سیکورٹی گارڈ ایک شرط رکھتا ہے کہ واپسی میں جب آوگے تو اپکے پاس جتنے سیب ہونگے وہ 50 50 ففٹی ففٹی کرنے ہونگے.
ادمی ..آپکی شرط قبول ہے لیکن میری بهی ایک شرط ہے کہ ففٹی ففٹی کے بعد اپ مجهے ایک سیب اپنے حصے سے دو گے (مثال کے طور پر، اگر 100 سیب لایا ہو تو گارڈ کو 50 دے دیگا اور 50 آدمی کے ہو جائینگے..اسکے بعد گارڈ آدمی کو ایک سیب اپنے حصے سے دے دیگا اور گارڈ کے پاس 49 اور ادمی کے پاس 51 سیب ہو جائینگے )
گارڈ شرط قبول کر لیتا ہے. آدمی دوسرے گیٹ پر بهی گارڈ کیساتهہ وہی پہلے گارڈ جیسا بات کر لیتا ہے وہی شرط دوسرے گیٹ کا گارڈ بھی مان لیتا ہے۔ پھر اسی طرح تیسرے / چوتهے / پانچویں /چهٹے / ساتویں گارڈ سے بهی وہی شرط منوا لیتا ہے۔
( سوال سمجهانے کیلئے مثال...فرض کریں ادمی 100 سیب لاتا ہے پہلے گارڈ کو50 دیتا ہے گارڈ پهر شرط کے مطابق ایک سیب اپنے حصے سے دے دیتا ہے اسطرح گارڈ کے پاس 49 اور ادمی کے پاس 51 رہ جاتے ہے.............. اب دوسرے گارڈ کے پاس ایا 51 کو دو برابر حصوں میں تقسیم کیا..25.50 گارڈ کو دیئے ادمی کے شرط کے مطابق ایک سیب پهر ادمی کو دیا جاتا ہے ادمی کے پاس 25.50+1 = 26.50 رہ جاتے ہے........... اب تیسرے کے پاس اتا ہے اور پهر چوتهے پانچویں چهٹے ساتویں کے پاس ...)
جب ادمی باہر نکلتا ہے تو اسکے پاس صرف 2 پورے کے پورے سیب بچا کے لے اتا ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ اس ادمی نے باغ سے کتنے سیب خریدے تهے ؟؟؟؟؟؟؟
Bookmarks