حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے آزاد کردہ ایک غلام نے بیان کیا۔
"ایک دفعہ ہم کہیں جا رہے تھے۔ میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے پیچھے سوار تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقات والے باڑے میں آئے۔
اس دن سخت گرمی تھی اور سخت لو چل رہی تھی۔ ہمیں ایک آدمی نظر آیا جس نے تہمد اور چادر اوڑھی ہوئی تھی اور اپنے سر کو چادر سے لپیٹ کر اونٹوں کو ہانک کر اس باڑے میں لا رہا تھا، جہاں صدقے کے اونٹ رکھے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا۔
"تمہارے خیال میں یہ کون ہے؟"
میں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جب ہم آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا۔
"خداوند کریم کی قسم، یہ طاقت ور امین ہے۔"