Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 33

Thread: شہد اور دارچینی سے علاج

  1. #1
    Zaara's Avatar
    Zaara is offline Advance Member
    Last Online
    26th December 2022 @ 06:33 PM
    Join Date
    24 Jun 2007
    Age
    36
    Gender
    Female
    Posts
    10,423
    Threads
    728
    Credits
    611
    Thanked
    1484

    Default شہد اور دارچینی سے علاج

    شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔ شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سی بیماریوں کا علاج کرسکتا ہے۔ نئے دور کی جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو ان کے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے۔ ہفت روزہ ورلڈ نیوز (کینیڈا کا ایک جریدہ ہے) کے 18 جنوری 1990ء کے شمارے میں مندرجہ ذیل بیماریوں کی فہرست شائع ہوئی جن کا علاج شہد اور دارچینی سے عین ممکن ہے۔
    دل کی بیماری میں
    شہد اور دارچینی کا پیسٹ بنائیں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام، جیلی کی بجائے لگائیں اور روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ جنھیں دل کا دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔ اس کا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں کو بہت کامیابی کے ساتھ اس طریقے سے ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے۔
    مثانہ کی آلودگی یا عفونت میں
    دو کھانے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کے لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد ملائیں اور اسے نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں۔یہ تمام جراثیم کو ختم کردے گا۔
    دانت کے درد میں
    ایک چمچہ پسی دارچینی اور پانچ چمچے شہد کا پیسٹ بنائیں اور اسے اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگائیں جس میں درد ہو جب تک کہ درد ختم نہ ہو جائے۔
    بڑھے ہوئے کولیسٹرول میں
    دو کھانے کے چمچے شہد اور تین چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو 16 اونس چائے کے پانی میں ملائیں۔ اور کولیسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے 10% کولیسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہوجاتا ہے۔ اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے، اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔
    اگر ٹھنڈ لگ جائے تو
    ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم، ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سینے کو صاف کرتا ہے۔
    معدے کے امراض میں
    شہد، دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔
    گیس کی تکلیف میں
    انڈیا اور جاپان کی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی دارچینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔
    نظام معنون کے لیے
    شہد اور پسی دار چینی کا روزانہ استعمال نظام معنون کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف جراثیم اور زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
    وبائی زکام میں
    تین دن تک نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچے کے ساتھ پسی دارچینی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔
    دانوں اور جلدی امراض کے لیے
    تین کھانے کے چمچے شہد اور ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی کا پیسٹ بنا لیں۔ رات سوتے وقت اسے چہرے پر لگائیں اور صبح دھو لیں۔ اگر یہ عمل دو ہفتے تک مستقل کیا جائے تو یہ چہرے کے دانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایگزیما، داد اور جلد کی دوسری بیماریوں کے لیے بھی مجرب نسخہ ہے۔
    وزن کم کرنے کے لیے
    روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پئیں۔ اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہوجاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی۔
    کینسر کے لیے
    معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض جاپان اور آسٹریلیا میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں۔ دواؤں کے ساتھ ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد روزانہ دن میں تین بار لیں۔
    بالوں کے جھڑنے میں
    روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دارچینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔
    انتباہ
    کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی۔ اس لیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ دارچینی کا تیل ایک مؤثر مچھر مار ہوتا ہے۔ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ دارچینی کا بےجا استعمال صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
    سورس: جسارت

  2. #2
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


    Useful and Informative Thread
    Thanks Sister for Sharing with Us
    Keep Sharing ......

  3. #3
    Saimjee7's Avatar
    Saimjee7 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd December 2019 @ 08:37 AM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Udaas Thal
    Gender
    Male
    Posts
    3,407
    Threads
    128
    Credits
    2,225
    Thanked
    82

    Default


    thanks for sharing

  4. #4
    ahamed_sharif is offline Senior Member
    Last Online
    22nd February 2014 @ 08:27 PM
    Join Date
    12 Jul 2008
    Posts
    205
    Threads
    38
    Thanked
    10

    Default




  5. #5
    Eng Ahtasham's Avatar
    Eng Ahtasham is offline Advance Member+
    Last Online
    20th March 2015 @ 08:18 PM
    Join Date
    18 May 2013
    Location
    Mehrabpur
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    4,666
    Threads
    153
    Credits
    0
    Thanked
    627

  6. #6
    diyaqureshi's Avatar
    diyaqureshi is offline Senior Member+
    Last Online
    18th August 2016 @ 03:41 PM
    Join Date
    16 Sep 2013
    Gender
    Female
    Posts
    742
    Threads
    20
    Credits
    987
    Thanked
    75

    Default

    بہت شکریہ
    معلوماتی تھریڈ بنانے کےلیئے


  7. #7
    Imran30 is offline Member
    Last Online
    18th October 2015 @ 10:27 PM
    Join Date
    02 Jul 2013
    Location
    Jehlam
    Gender
    Male
    Posts
    1,018
    Threads
    90
    Thanked
    38

    Default

    Allah pak khush rakhe bhut ache sharing

  8. #8
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

  9. #9
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default


  10. #10
    Aziz6694's Avatar
    Aziz6694 is offline Advance Member
    Last Online
    7th April 2022 @ 03:00 PM
    Join Date
    14 Nov 2012
    Location
    ***pakisTaN***
    Gender
    Male
    Posts
    3,789
    Threads
    92
    Credits
    161
    Thanked
    195

    Default


  11. #11
    ibth's Avatar
    ibth is offline Senior Member
    Last Online
    14th April 2019 @ 12:49 AM
    Join Date
    05 Feb 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    788
    Threads
    79
    Credits
    -16
    Thanked
    25

    Default

    Apka thread mashaALLAH buht achha hai

  12. #12
    fiazjutt's Avatar
    fiazjutt is offline Senior Member+
    Last Online
    26th January 2014 @ 09:02 PM
    Join Date
    04 Jan 2014
    Location
    vehari
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    45
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default

    acha g

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. شہد اور دارچینی سے علاج
    By imran sdk in forum Health & Fitness
    Replies: 4
    Last Post: 22nd April 2022, 10:05 PM
  2. Replies: 6
    Last Post: 2nd January 2022, 09:23 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 29th April 2010, 11:18 PM
  5. شہد ۔ عسل Honey
    By CONAN in forum General Knowledge
    Replies: 1
    Last Post: 28th April 2009, 11:23 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •