بیت الخلا میں داخل ہونے اور نکلنے
کی سنتیں
داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاؤں اندر رکھے ،پھر دایاں۔
اور نکلتے وقت پہلے دایاں پھر بایاں ۔
داخل ہونے کی دعا
اَللّٰھُمَّ إنِّی٘ أعُو٘ذُ بِكَ مِنَ ال٘خُبُثِ وَال٘خَبَا ئِثِ
"(اے اللہ!میں تیری پناہ میں آتا ہوں مذکر شیطانوں اور مؤنث شیطانوں سے" )(بخاری و مسلم")
یاد رہے کہ آپﷺ نے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ اس لیے طلب فرمائی کہ عام طور پر شیطان بیت الخلاء میں ہی رہتے ہیں۔
نکلنے کی دعا
غُف٘رَانَكَ (ترمذی،ابوداؤد،ابنِ ماجہ)
"(اے اللہ میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں")
انسان کو دن میں کئی بار بیت الخلا جانا پڑھتا ہے تو ہر بار ان سنتوں پر عمل کرنا چاہیے۔
Bookmarks