ghar men dakhil hony aur nikalny ki sunnaten
گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
امام نووی کا کہنا ہے:
"گھر میں داخل ہوتے وقت 'بسم اللہ' کا پڑھنا ،اللہ کا ذکر کرنا اور گھر والوں کو سلام کہنا سنت ہے"۔
گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا :
ارشادِ نبویﷺ ہے:
"کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرےتو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے :اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہواور نہ تمھارے لئے یہاں پرکھانا ہے۔"
(مسلم)
گھر میں داخل ہونے کی دعا
اَللّٰھُمَّ إنِّی٘ أَس٘أَلُكَ خَی٘رَال٘مَو٘لِجِ وَخَی٘رَال٘مَخ٘رَجِ،بِس٘مِ اللّٰہِ وَلَج٘ناَ،وَبِس٘مِ اللہِ خَرَج٘نَا،وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَکَّل٘نَا
[size="6"]
اے اللہ میں تجھ سے گھر کے اندر اور
گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے،اور اپنے پروردگار پر ہم نےتوکل کیا۔
(ابوداؤد)
[/size]
مسواک کرنا
حضرت عائشہؓ کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو مسواک کرتے۔
(مسلم)
گھر والوں کو سلام کہنا
پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(سلام) اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل
شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے۔
(النور :61)
گھر سے نکلنے کی دعا
بِس٘مِ اللہِ تَوَکَّل٘تُ عَلَی اللہِ وَلاَ حَو٘لَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِا للہ
(ابوداؤد ترمذی)
اللہ کے نام کے ساتھ میں نےاللہ پر بھروسہ کیا اور اسکی مدد کے بغیرنہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی۔
اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ انسان جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو اسے کہا جاتا ہےتجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا یے اور تیری رہنمائی کر دی گئی ہے۔
( ابوداؤد ترمذی)
[SIZE="3"][CENTER][B][URL="http://www.itdunya.com/t432034/"]http://www.itdunya.com/t432034/[/URL][/B][/CENTER][/SIZE]
Bookmarks