السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
انٹرنیٹ کی دنیا میں غیر اخلاقی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ’’حلال گوگلنگ‘‘ متعارف کرایا گیا ہے۔
اسکرین شوٹس
Link k ly esi screen shoots p click karen
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق حلال گوگلنگ نامی سرچ انجن سرچنگ کے نتائج تو ”گوگل“ اور ”بنگ“ جیسے مشہور سرچ انجنوں سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن یہ ایسے خود کار تطہیری نظام کے تحت کام کرتا ہے جو غیر اخلاقی اور فحش مواد کو صارف کی اسکرین تک نہیں پہنچنے دیتا۔
حلال گوگلنگ کی ٹیم کے مطابق اس سرچ انجن کی یہ خوبی ہے کہ یہ دیگر سرچ انجنوں سے کسی بھی متعلقہ موضوع سے متعلق فلٹر کر کے مواد صارف کو فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلال گوگلنگ میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ اگر سرچنگ کے دوران ان کی اسکرین پر کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو کہ حرام یا غیر اسلامی ہے تو وہ حلال گوگلنگ کو ای میل کے ذریعے اسے ہٹانے کی درخواست بھی کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تمام سرچ انجنوں سے ہر قسم کا مواد صارفین کی پہنچ میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمان اپنے بچوں کو غیر اخلاقی مواد سے بچانے کے لیے متبادل نظام کی ضرورت محسوس کر رہے تھے
تو دوستوں کس بات کا انتظارہے اس سے خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں تک یہ معلومات پہچائیں
Bookmarks