محترم آفریدی بھائی اور تمام ٹیم ممبرز کو نعمان خان کا سلام
آج میں ایک بہت ہی اچھی سی تجویز کےساتھ حاضر ہوا ہوں تو میری تجویز یہ ہے کہ اُردو ادب اور شاعری والے سیکشن میں ایک علیحدہ سب فارم بنایا جائے جس کا نام رومن اُردو جوکس رکھا جائے
اور وہاں پر ممبرز رومن اُردو میں لطائیف وغیرہ شیئر کر سکے گیں ۔
اس سب فارم کی ضرورت مجھے اس لیے محسوس ہوئی کیونکہ بہت سے ممبرز اُردو نہیں لکھ سکتے اور جب وہ اپنے رومن اُردو والے لطیفے تنز و مزاح میں پوسٹ کرتے ہیں تو انکے تھریڈز آربی کئے جاتے ہیں
اور اسکی وجہ سے ٹیم ممبرزاوردوسرے ممبرز کو بھی پریشانی ہوتی ہیں ۔
فاطمہ آپی نے ایک ممبر کو کہاں تھا کہ آپ ایسے تھریڈز بات چیت سیکشن میں پوسٹ کر سکتے ہیں تو میرے خیال سے وہ سیکشن ایسے تھریڈز کے لئے بہتر نہیں ہے۔
میری اس تجویز پر غور ضرور کیجئیے گا
Bookmarks