سمندری طوطا: یہ طوطا بحراوقیانوس کے جزیروں کا رہائیشی ہے۔اس کی کچھ اقسام مغربی یورپ اور کچھ شمالی امریکہ کے ساحلوں پر رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ گرین لینڈ میں بھی ملتا ہے۔اس خوبصورت پرندے کا جسم واضح طور سفید اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔پاؤں گہرے نارنجی رنگ کے ہوتے ہیں۔چونچ پیلاہٹ مائل خاکستری ہوتی ہے جبکہ چونچ کا سامنے کا حصہ بھی گہرا نارنجی ہوتا ہے۔چونچ کافی چوڑی ہوتی۔ایسا لگتا ہے کہ یہ پان کھارہا ہے۔آنکھیں بڑی بڑی لیکن اندر کی طرف دھنسی ہوئی۔ یہ اپنا بیشتر وقت سمندر میں گزارتا ہے جہاں یہ چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرتا ہے۔اس کی لمبائی قریب 10 انچ اور وزن 650 گرام ہوتا ہے۔ یہ نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبرے ڈار کا صوبائی پرندہ ہے۔اپنی خوبصورتی کی وجہ انسانوں کے ہاتھ لگتا رہتا ہے جس کی وجہ اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہے۔کئی ملکوں میں قانونی طور پر اس شکار ممنوع ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اسے انتہائی شدید خطرات لاحق نہیں ہیں۔
Bookmarks