برلن : پاکستان میں اکثر سیکیورٹی مقاصد کیلئے موبائل فون سروس بند کرنا عام ہوچکا ہے تاہم اب تو اس کا بھی توڑ سامنے آگیا ہے اور بغیر سگنل کے بھی اپنی ڈیوائس سے دیگر افراد سے رابطہ ممکن ہوسکے گا۔
یہ دعویٰ ایک جرمن موجد نے کیا ہے جس نے دھوئیں کو ہی ایس ایم ایس کے رابطے کا ذریعہ بنادیا ہے۔
ڈینس ڈی بیل نامی اس موجد کا تو دعویٰ ہے کہ رابطے کی یہ تیکنک امریکی جاسوسی سے محفوظ اور مفت ہے۔
انھوں نے اس کا کامیاب مظاہرہ برلن آرٹ شو میں آئی فون پر کرکے دکھایا ہے اور اسے اسموک میسجنگ سروس یا ایس ایم ایس کا نام دیا جو آپ کی ڈیوائس کو نئی جہت پر پہنچا دے گی۔
ڈینس کا کہنا ہے کہ آئی فون ہارڈویئر ایڈون کے ذریعے طویل فاصلے تک ویوژل کمیونیکشن کی سہولت سے مفت استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بٹن دبانے سے فون کے کیمرے کے سامنے دھوئیں کا ایک بادل سا بن جاتا ہے جو رئیل ٹائم کے ذریعے مطلوبہ شخص تک ارسال کردیا جاتا ہے۔
تاہم اس سروس سے وہی لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو اشاراتی زبان یا سگنلز کے کوڈز سے واقف ہوں۔
Bookmarks