السلام علیکم دوستو

ملکہ کوہسار مری نے ایک مرتبہ پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی جبکہ شانگلہ میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا
ہے۔

ْمری کی حسین وادیوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے،پہاڑوں پر ہر طرف سفید چاندی بکھری ہے۔برفباری نے پہاڑوں میں گھری اس وادی کو مزید دلفریب بنا دیا ہے اور ان حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ چکی ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے،دوسری جانب ضلع شانگلہ میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شانگلہ کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں برفباری کی وجہ سے تاحال بند ہیں،جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قتل پیدا ہوگئی ہے۔شانگلہ کے پہاڑوں پر پانچ فٹ تک برف پڑی چکی