السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے پیارے اور عظیم تر دوستو! میں ایک مسئلے میں پھنس گیا ہوں تو میں نے سوچا کہ اس مسئلے کا حل مجھے اپنی پیاری ویب سائٹ آئی ٹی دُنیا سے ہی مِل سکتا ہے تو میں بِلا جھجک یہاں پہ چلا آیا۔ تو میرے پیارے دوستوں میں آپ کا عظیم تر احسان مند رہوں گا اگر آپ نے میرا یہ مسئلہ حل کردیا۔ دوستو مسئلہ یہ ہے کہ جب میں ورڈ کے اندر قرآنِ کریم کو ٹائپ کروں تو جب آیت ختم ہورہی ہو تو جو آیت کا نمبر ہے وہ دائرے کے اندر کیسے لکھا جائے گا۔ اسی طرح جب آیت کے درمیان میں وقف یا ط یا ر لا کس طرح لکھا جاتا ہے۔ برائے مہربانی جلدی سے جواب دیں میں آپ کا ممنون و مشکور رہوں گا