Results 1 to 4 of 4

Thread: سلطان باہوؒکے مستند روحانی وظائف

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default سلطان باہوؒکے مستند روحانی وظائف

    سلطان باہوؒکے مستند روحانی وظائف
    اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

    غربت دور کرنے کا عمل

    اگر کوئی شخص غریب ہو اور گھر میں غربت کا راج ہو‘ کھانے پینے میں تنگی ہو تو اسے چاہیے کہ باوضو یَاوَھَّابُ تین سو مرتبہ آدھی رات کو گھرکے صحن میں کھڑے ہوکر پڑھے چالیس دن عمل کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی غربت دور ہوجائیگی۔

    بے روزگاری کا خاتمہ

    اگر کوئی شخص بے روزگار ہو اور اسے ملازمت یا روزگار نہ ملتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے۔ چاند کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اورچاولوں کی سفید کھیر سے روزہ افطار کرے۔ عشاء کی نماز تک کوئی نمکین چیز نہ کھائے۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو چودہ مرتبہ درود شریف اور اس کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ اس کے بعد چودہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کوملازمت مل جائے گی۔

    دنیا میں معزز ومکرم بننا

    جو شخص یہ چاہے کہ وہ عوام میںہر دل عزیز اور معزز شمار ہو او ر لوگ اس کی عزت کریں اور اسے قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھیں تو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ نمازفجر کے بعد چالیس بار یَاعَزِیْزُپڑھے۔ انشاء اللہ اس کی برکت سے وہ لوگوں میں مکرم ہوگا اور اس کی ہر طرح کی محتاجگی ختم ہوجائے گی۔

    بچوں کوبُری عادات سے بچانا

    بعض بچے بہت سی بُری عادتوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں مثلاً بعض بچے ہر وقت انگوٹھا چوستے رہتے ہیں یا بعض بچے ہروقت چینی پھانکتے رہتےہیں یا بعض بچے ٹھیکری اور مٹی کھاتے ہیں اور اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے۔ مارپیٹ اس سلسلے میں بیکار ہے کیونکہ بچہ تھوڑی دیر بعد وہی کام کرے گا۔ ایسے بچوں کی غلط عادت چھڑانے کیلئے روزانہ باوضو ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک بچہ اس عادت سے باز نہ آجائے اور بُری عادت کو نہ چھوڑ دے۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی بچہ رُک جائے گا اور بُری عادت چھوڑ دے گا۔

    آسیب و جن سے نجات

    بعض لوگوں کے ساتھ آسیب و جن طرح طرح کے کرشمے دکھاتے ہیں اور قسم قسم کے وہم میں مبتلا رکھتے ہیں جس کے سبب نہ وہ گھروالوں کے ساتھ صحیح رہتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام کرتے ہیں تمام دن بے کار اور لایعنی کاموں میں صرف کردیتے ہیں۔ بعض بار بار وضو پر وضو کرتے رہتے ہیں‘ بعض ہر وقت کپڑے پاک کرتے رہتے ہیں بعض توکرسی چادر‘ چارپائی‘ دری‘ مصلیٰ ہر چیز ہروقت دھوتے رہتے ہیں لیکن ان کا وسوسہ ختم ہی نہیں ہوتا اور جن و آسیب ان کو بے کار کاموں میں لگائے رکھتے ہیں۔اس کیلئے مریض کے دونوں کانوں میں سات سات مرتبہ اذان دیں اور سات مرتبہ یہ آیت دونوں کانوں میں پڑھ کر سنائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی وہم اور وسوسوں سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
    ہُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّہٰدَۃِ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ﴿۲۲﴾ ہُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ ﴿۲۳﴾ہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿الحشر۲۴﴾

    پیٹ کی خرابی اور گیس سے نجات

    روزانہ نہار منہ پانی کے ایک گلاس پر باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سات بار الحمدشریف (سورۂ فاتحہ مکمل) پڑھے اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور اس گلاس پانی پردم کرکے مریض کو پلادے۔ یہ عمل اکیس دن تک بلاناغہ کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پیٹ کی جملہ بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔

    مرگی دور کرنے کے لیے

    اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

    جن ‘ بھوت اور موذی جانوروں سے حفاظت

    ہر قسم کی اذیت دینے والی مخلوق اور تکلیف پہنچانے والے جانوروں سے حفاظت کیلئے رات اپنے گھر یا ٹھہرنے کی جگہ پرآیۃ الکرسی ایک بار باوضو پڑھ لیا کرے تو آیۃالکرسی اس کے لیے ڈھال بن جائے گی اور پڑھنے والا اور اس کے اہل خانہ صبح تک جنات و شیاطین کے علاوہ تمام موذی اور تکلیف پہنچانے والے جانوروں سے محفوظ رہیں گے۔

    مکان سے جنات نکالنا

    اگر کسی مکان سے جنات کا اثر ہو تو چار بتاشے والی میخ(موٹی پھلی والی کیل) لے کر ہر میخ پر باوضو اکیس بار سورۂ والسماء والطارق (پ 30) کی آخری دو آیتیں پڑھ کر دم کردیں اور باوضو اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِاوربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر مکان کے ہر کونے میں ایک ایک کیل گاڑدیں(ٹھونک دیں) انشاء اللہ تعالیٰ تمام جنات اس مکان سے رخصت ہوجائیں گے وہ آیتیں یہ ہیں:۔
    اِنَّہُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا ﴿۱۵﴾ وَّ اَکِیْدُ کَیْدًا ﴿۱۶﴾فَمَہِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیْدًا (الطارق۱۷)

  2. #2
    TariQAliDoNs's Avatar
    TariQAliDoNs is offline Senior Member+
    Last Online
    11th May 2014 @ 02:36 PM
    Join Date
    27 Feb 2014
    Location
    CHoWK AzAM
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    425
    Threads
    38
    Credits
    0
    Thanked
    17

    Default

    Subhanallah

  3. #3
    anashoth's Avatar
    anashoth is offline Senior Member+
    Last Online
    9th November 2021 @ 03:48 AM
    Join Date
    28 Nov 2013
    Gender
    Male
    Posts
    472
    Threads
    32
    Credits
    75
    Thanked
    31

    Default

    jazak ALLAH

  4. #4
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    SUBHAN ALLAH
    JAZAK ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •