اینڈرائیڈ گیمز میں پیسوں کی ادائیگی پر گوگل مقدمے کی زد میں
ایک ماں نے اپنے بچوں کی طرف سے گیمز کی بغیر پاسورڈ ادائیگی کیخلاف گوگل پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کے گوگل پلے میں موجود گیم کی ادائیگی کرنے کے لیے 65 ڈالر خرچ کرنے پر گوگل پر مقدمہ کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ گوگل بچوں کو گیم کھیلنے کے دوران بغیر کسی پاسورڈ کے ادائیگی کیلئے ماں باپ کا پیسہ خرچ کرنے کے طرف مسحور کرتا ہے۔
لمبر گلکس نے اپنے کیس میں گوگل کو بچوں کو بہکاوے میں لانے سے باز رہنے کو کہا ہے۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ گوگل پہلے گیمز کو بچوں کے لیے مفت ظاہر کر کے انکو اپنی طرف مبذول کرتا ہے اور پھر ماں باپ کے علم میں لائے بناء ان کے پیسے خرچ کرواتا ہے۔
گوگل وہ پہلی کمپنی نہیں ہے جس کو والدین کی طرف سے اس قسم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے پہلے ایپل بھی ان حالات سے گزر چکا ہے۔پچھلے سال ایپل نے ایک 8 سالہ بچی کے اپنے والد کے آئی پیڈ پر کھیلتے ہوئے 6000 ڈالرآزادانہ خرچ کرنے پر رقم کی واپس ادائیگی کی تھی۔
Bookmarks