السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اکثر لوگ اس مسئلے کا شکار ہیں کے ان کے بال بہت ہی کمزور ہیں بہت ٹوٹتے ہیں
اور بال گھنے نہیں ہیں اس لیے آج میں آپ کے ساتھ اپنا آزمودہ ٹوٹکا شیئر کر رہی ہوں
اشیاء
کھوپرے کا تیل
کلونجی
میتھی دانہ
نوٹ: تیل اگر ایک کلو لیں تو کلونجی اور میتھی دانہ آدھا آدھا پاؤ ہم وزن لیں
ترکیب
سب سے پہلے کلونجی اور میتھی دانہ الگ الگ تاوے پر اچھی طرح سے بھون لیں
پھر ٹھنڈا ہونے پر اسے کھوپرے کے تیل میں ڈال لیں اور
پھر تیل کو دن کے وقت دھوپ میں رکھیں
اور شام کو اس جگہ سے اٹھا لیں
احتیاط: رات کی اوس سے بچانے کے لیے اسے شام کو اس جگہ سے لازمی اٹھا لیں
اس سے میرے بال تو گھنے ہو گئے ہیں آپ سب بھی آزما کر دیکھ لیں
آپ اپنے بالوں کا خیال رکھوگے انہیں وقت دوگے تبھی تو یہ خوبصورت دیکھیں گے
Bookmarks