Results 1 to 11 of 11

Thread: Apple phone amazing info

  1. #1
    alig110's Avatar
    alig110 is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2018 @ 10:32 PM
    Join Date
    26 May 2010
    Location
    Lahore, Pakistan
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    189
    Threads
    55
    Credits
    42
    Thanked
    54

    Default Apple phone amazing info


    سام سنگ کے ساتھ گھتم گھتا اور اسمارٹ فون بنانے والی دیگر کمپنیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنے والی کمپنی ایپل نے بالاآخر اپنے انتہائی بے چینی سے انتظار کئے جانے والے ایپل آئی فون 5کا 12ستمبر 2012ء کو اجراء کردیا۔ اس کے ساتھ آئی او ایس کے نیا ورژن IOS6بھی متعارف کروایا گیا جو اس اسمارٹ فون میں بھی انسٹال ہے۔ ایپل آئی فون 5اپنے پچھلے ورژنز کے مقابلے میں لمبائی میں کافی بڑا ہے لیکن اس کے چوڑائی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کی اسکرین کا سائز 4انچ ہے ۔ تاہم اس کے باوجود یہ دیگر اسمارٹ فونز جیسے گلیکسی ایس تھری وغیرہ کے مقابلے میں کافی چھوڑا ہے۔ اس کی چوڑائی میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے اسے اب بھی ایک ہاتھ سے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے فونز کو استعمال کرنے کے لئے اکثر لوگوں کو دونوں ہاتھ استعمال کرنے ہوتے ہیں۔

    آئی فون 5 پرانے ورژن آئی فون 4Sکے مقابلے میں اٹھارہ فی صد تک پتلا اور بیس فی صد تک کم وزن ہے۔ اس کا کل وزن صرف 112گرام ہے۔اس کا موازنہ اگر نوکیا لومیا 920سے کیا جائے تو وہ آئی فون 5سے دو گنا وزنی یعنی تقریبا 6.5اونس وزنی ہے۔ اس میں کیمرا 4S کی طرح آٹھ میگا پکسلز کا ہی ہے لیکن سافٹ ویئر کی مدد سے تصاویر کی کوالٹی میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ سامنے موجود کیمرا 1.2میگا پکسلز کا ہے۔ تقریب کے دوران آئی فون 5کے کیمرے سے کھینچے گئے فوٹو بھی دکھائے گئے جن کی کوالٹی لاجواب تھی۔ مقرر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تمام فوٹو اصلی ہیں اور انہیں آئی فون 5کے کیمرے سے ہی کھینچا گیا ہے۔ اس بات کو واضح کرنے کا مقصد شاید نوکیا لومیا 920کی تقریب رونمائی کے دوران پیش آنے والا واقعہ ہے جس میں دکھائی گئی ویڈیو لومیا 920کے بجائے کسی پروفیشنل کیمرا سے بنائی گئی تھی۔ نوکیا نے اس معاملے پر بعد میں معذرت بھی کرلی تھی۔

    اس کا 8میگا پکسلز کا کیمرا ہائی برڈ آئی آر فلٹر سے مزین ہے اور اس کا اپرچر سائز 2.4ہے۔ یہ 3264 x 2448 جیسے زبردست ریزولوشن پر تصاویر بنا سکتا ہے۔ اس کا سی پی یو بھی A6پروسیسر پر مشتمل ہے جو کہ پچھلے ورژن کے مقابلے میں دو گنا تیز رفتار ہے۔ ایپل اپنے پروسیسرزکے بارے میں بہت کم تفصیلات جاری کرتاہے۔ اس پروسیسر کے بارے میں بھی صارفین کا علم محدود حد تک ہے۔ کچھ عرصہ پہلے جاری کئے گئے میک بک پرو کی طرح اس میں بھی ایپل کی ریٹینا ڈسپلے استعمال کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس پر تصاویر انتہائی صاف اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔ ایپل کے مطابق اس کی گرافکس پچھلے ورژن کے مقابلے میں دو گنا تیز رفتار ہے۔
    ایپل کے مطابق آئی فون 5عام صارفین کے لئے 21ستمبر 2012ء سے دستیاب ہوگا اور اپنے اجراء کے صرف چوبیس گھنٹے کے اندر بیس لاکھ سے زائد آرڈرز موصول ہوئے اور مزید آرڈرز کی ڈیلیوری کے لئے صارفین کو اکتوبر تک کا وقت بتایا جارہا ہے۔

    apple-iphone-5نیٹ ورک کے حوالے سے بھی آئی فون 5میں جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہے۔ یہ فون 4Gنیٹ ورکس کے ساتھ کام کرسکتا ہے جبکہ تیز رفتار وائرلیس نیٹ ورکس جیسے DC-HSDPA اور LTEکی سہولت بھی اس میں موجود ہے۔

    پچھلے ورژنز کے مقابلے میں آئی فون 5کا کنکٹر تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ نیا کنکٹرLightning کہلاتا ہے اور آئی فون پر تنقید کرنے والوں کا اولین ہدف ہے، تقریباً 25ڈالر میں دستیاب ہوگا اور پرانے کنکٹر استعمال کرنے کے لئے ایپل نے ایک ایڈاپٹر بھی جاری کیا ہے تاہم وہ بھی مفت دستیاب نہیں۔

    اس کی قیمت کا انحصار منتخب کردہ اسٹوریج پر ہوگا۔ یہ 16، 32 اور 64 جی بی کی اسٹوریج میں دستیاب ہے۔ اس کی کم از کم قیمت 650ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ 850ڈالر ہے۔ جبکہ امریکہ میں یہ مختلف موبائل کمپنیوں کے ساتھ معاہدے (Contract) کی صورت میں 200ڈالر تک میں دستیاب ہے۔

    ماہرین نے ایپل کے لئے آئی فون 5کو بہت اہم قرار دیا ہے۔ اسمارٹ فون بنانے والی دیگر کمپنیوں جیسے سام سنگ، نوکیا، ایچ ٹی سی وغیرہ کی جانب سے ایپل کو سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔ خاص طور پر سام سنگ نے ایپل کی گڑھ امریکہ میں گلیکسی ایس تھری کے ذریعے اپنا لوہا منوایا ہے۔ ایسے میں ضروری ہوگیا تھا کہ جلد از جلد ایپل کی جانب سے بھی آئی فون کا نیا ورژن جاری کیا جائے تاکہ ان کمپنیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ آئی فون 5کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ یہ انقلابی کے بجائے ارتقائی ہے۔ اس میں ایسا کوئی تخلیقی فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جو کہ اس سے پہلے ورژنز میں تھا۔ تاہم اس کے باوجود اپنی ریلیز کے ایک ماہ میں ہی اس کے 200
    ملین سیٹ فروخت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    WAQAS1412's Avatar
    WAQAS1412 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th January 2021 @ 02:42 PM
    Join Date
    01 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    8,617
    Threads
    160
    Credits
    83
    Thanked
    622

    Default




  3. #3
    kamalwahab's Avatar
    kamalwahab is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2015 @ 10:09 PM
    Join Date
    30 Dec 2013
    Location
    Rajan Pur
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    263
    Threads
    33
    Credits
    810
    Thanked
    22

    Default


  4. #4
    yasir_hoth's Avatar
    yasir_hoth is offline Senior Member+
    Last Online
    25th June 2014 @ 11:18 AM
    Join Date
    04 Oct 2013
    Location
    sindh
    Gender
    Male
    Posts
    4,093
    Threads
    104
    Credits
    0
    Thanked
    490

  5. #5
    Mafaaz is offline Senior Member+
    Last Online
    19th June 2017 @ 12:11 PM
    Join Date
    03 Aug 2013
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    403
    Threads
    66
    Credits
    1,117
    Thanked
    8

    Default

    Samsung is the best

  6. #6
    MUJ33B's Avatar
    MUJ33B is offline Senior Member+
    Last Online
    5th July 2014 @ 09:54 AM
    Join Date
    16 Feb 2014
    Location
    Khi Sindh
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    298
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    Nice info

  7. #7
    MUJ33B's Avatar
    MUJ33B is offline Senior Member+
    Last Online
    5th July 2014 @ 09:54 AM
    Join Date
    16 Feb 2014
    Location
    Khi Sindh
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    298
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    15

    Default

    nice bro

  8. #8
    Adeel Uddin is offline Junior Member
    Last Online
    16th December 2015 @ 03:03 PM
    Join Date
    20 Jul 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    3
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Behtreeeeennnnnnnnnnnnnnnnn

  9. #9
    Khizar Hayyat's Avatar
    Khizar Hayyat is offline Senior Member+
    Last Online
    15th March 2017 @ 05:01 PM
    Join Date
    08 Dec 2010
    Gender
    Male
    Posts
    10,592
    Threads
    180
    Credits
    2,605
    Thanked
    725

    Default

    Lekin Samsung Galaxy S3 To Ab Purana Ho Gaya Ab To S5 Chaa Shuka Hai Janab.
    Ab Iphone 6 Dekho Kesa Hota Hai Jo Apple Ki Taraf Se Flagship Phone Hoga.
    Other Wise Thanks for Share With Us.
    Allah Bada Hy

  10. #10
    bilal141's Avatar
    bilal141 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th April 2015 @ 09:57 AM
    Join Date
    08 Jul 2014
    Location
    sadiqabad
    Gender
    Male
    Posts
    112
    Threads
    12
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    wah

  11. #11
    AAZU DHOBI's Avatar
    AAZU DHOBI is offline Senior Member+
    Last Online
    14th May 2018 @ 08:49 AM
    Join Date
    23 Aug 2014
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    113
    Threads
    4
    Credits
    33
    Thanked
    6

    Default

    Nice

Similar Threads

  1. complete android phone info in just single code
    By Ijaz Farooq in forum Android Zone
    Replies: 24
    Last Post: 12th March 2014, 11:11 AM
  2. Nokia Secret Codes And Tricks!!!!!!
    By zaibshah in forum General Mobile Discussion
    Replies: 17
    Last Post: 25th June 2012, 09:05 PM
  3. Windows Phone 7 Developer Training Kit Free Download
    By naeemprince in forum English IT Zone
    Replies: 5
    Last Post: 6th August 2010, 02:05 PM
  4. Mobile Secret codes...........
    By nasir rehman in forum General Mobile Discussion
    Replies: 16
    Last Post: 22nd August 2009, 01:32 PM
  5. Nokia Secret Tips..!!
    By Hacker in forum General Mobile Discussion
    Replies: 21
    Last Post: 27th May 2009, 09:12 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •