السلام وعلیکم۔۔
امید ہے تمام ممبرز بفضلِ خدا خیروعافیت سے ہوں گے۔۔
دوبارہ حاضر ہُوں ایک مزیدار ریسیپی کے ساتھ!۔
آج ہم بنانا سیکھیں گے چنے کی پوری عرف چنا پوری۔۔۔

اجزاء:۔
گائے کا قیمہ ڈیڑھ پاؤ
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
(پیاز دو عدد (درمیانی اور کٹی ہوئی
(چنے کی دال ایک کپ (اُبلی اور میش کی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(ہرا دھنیا اور پودینہ حسب ضرورت (کٹا ہوا
تیل فرائنگ کے لئے
:بیٹر کے لیے
میدہ آدھا کلو
(آلو دو عدد (درمیانے اور اُبلے ہوئے
چنے کی دال آدھے سے ایک کپ
تندوری روٹی بنانے کا پیڑا ایک عدد
بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
:چٹنی کے لیے
پیاز تین سے چار عدد
املی کا گاڑھا رس آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
چینی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ حسب ضرورت

ترکیب:۔

پہلے چنے کی دال اور آلوؤں کو الگ الگ اُبال لیں اور دال کا پانی نکال کر الگ رکھ دیں۔
اب روٹی پیڑا کو رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پھر اسے چنے کی دال کے نکلے ہوئے پانی میں بھگو دیں۔
پھر بلینڈر میں بھیگا ہوا روٹی پیڑا، بیکنگ سوڈا، نمک، گھی، تیل اور اُبلے آلوؤں کو بلینڈ کر لیں۔
اب اسے میدے میں ڈال کر پھینٹیں، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔
پھر اسے ڈھک کر الگ رکھ دیں۔
قیمہ بالز کے لیے: پہلے تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی، ہری مرچ کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔
اب اس میں پیاز ڈال کر بھونیں اور میش کی ہوئی دال شامل کرکے مکس کریں اور الگ رکھ دیں۔
آخر میں اس میں گرم مصالحہ اور کٹا ہرا دھنیا، پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بیڑے بنالیں۔
اب ہاتھ پر تیل لگا کر تیار قیمے کے بالز بناکر فرائی کر لیں۔
پھر اسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
چٹنی کے لیے: پیاز کاٹ کر ان میں املی کا گاڑھا رس، نمک، کُٹی لال مرچ، چینی اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔

اور انجوائے کریں۔۔

اللہ حافظ و ناصر