انکشاف نیوز پورٹل کا مقصد مسلم قوم کو ارض مقدسہ کے تئیں بیدار کرنااور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کرنا ہے ۔دنیا کے حالات پر ہم نظر ڈالتے ہیں تو پورے مشرق وسطیٰ میں شامِ جنگ برپا ہے ادھر اسرائیل کی جارحیت سے فلسطینی مسلمانوں کاجینا دوبھر ہے تو وہیں مصروشام، لیبیا، عراق وپاکستان میں مسلمان خود آپس میں دست وگریباں ہیں۔ ایسے وقت میں ان میں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے لیکن اتحاد سے پرے عالمی طاقتیں ان جنگوں کو طول دے رہی ہیں ان حالات میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم میڈیا کا سہارا لے کر ان کے مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں اسی کے تحت ہم نے ’’انکشاف ‘‘ نامی ویب سائٹ کا اجراء کیا ۔ ہماری اولین کوشش یہی ہے کہ جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس کا انکشاف کیاجائے۔ اسی کے تحت ہم اس ویب سائٹ پر فلسطین، غزہ، مصر، شام، لیبیا، عراق، افغانستان اور پاکستان کے حالات اور واقعات سے آگاہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ اور ان خبروں کو بھی کوریج کرنے کی سعی کریں گے جس سے ہم ہندوستانی مسلمانوں کی معاشی، سماجی، ثقافتی روداد وابستہ ہوں۔ لیکن ہمارا اولین مقصد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی داستانِ الم پہنچانی ہے جس سے ہم ناواقف ہیں۔ لہذا اس ویب سائٹ پر آپ کو مذکورہ بالا مسلم ممالک میں جاری خونریزی، سیاسی اتھل پتھل، حصول اقتدار کی رسہ کشی اور کسمپرسی کے حصار میں قید مسلمانوں کے حالات سے آشنا کرایا جائے گا اس کے علاوہ ان علاقوں میں مسلمانوں کے ملی سماجی اور معاشرتی حالات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ زمانہ شناس اور مسلم دنیا کے حالات سے واقفیت کا ذوق وشوق رکھنے والے اہل علم حضرات اس ویب سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
Bookmarks