السلام و علیکم۔۔
امید ہے تمام ممبرز بفضلِ خدا خیروعافیت سے ہوں گے۔۔
اس سے پہلے ہمارے معزز موبائل ایکسپرٹ اعجاز فاروق بھائی نے ہیکرز کی تین اقسام پر بیانیہ تبصرہ کیا تھا۔۔۔ تو میری بھی نظر ہیکرز کی چوھتی قسم پر پڑی۔۔۔ سوچا کیوں نہ آپکے ساتھ شیئر کرتا چلوں۔۔

سکرپٹ کڈی
ہیکرز

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ لوگ ہیکنگ کے بارے میں تھوڑی بہت ہی معلومات رکھتے ہیں، یعنی یہ ہیکنگ کی دنیا میں ابھی بچے ہیں۔ اکثر یہ بنے بنائے سافٹوئیر کے ذریعے ویب سائیٹس یا کمپیوٹر ہیک کرتے ہیں۔ جیسا کہ اکثر یہ لوگ ویب سائیٹ میں چھوٹی سے خامی کا فائدہ اٹھا کر اسکا پہلا صفحہ تبدیل کر دیتے ہیں تاہم ڈیٹا تک انہیں رسائی نہیں مل پاتی۔
ان تمام ہیکر گروپس کے علاوہ آج کل ایک نئی اصطلاح
Hacktivist
سامنے آئی ہے۔ ہیکرز کا یہ گروپ کسی سیاسی، مذھبی یا نظریاتی پیغام کی ترویج کے لیے مشہور ویب سائیٹ کو ہیک کرکے وہاں اپنا پیغام چھوڑتے ہیں۔ ہیکرز کی بڑی تنظیمیں جیسے
Anonymous
اور
Syrian Electronic Army
جو آج کل کافی سرگرم ہیں اور دنیا بھر کے بڑے اخبارات، جرائد اور ٹی وی چینلز کے فیس بک، ٹوئٹر اکاؤنٹس اور ویب سائیٹ ہیک کرتی ہیں انکا مقصد اپنے آواز کو بلند کرنا ہے۔ یہ لوگ ویب سائیٹ کے ڈیٹا تک رسائی تو حاصل کرلیتے ہیں تاہم یہ اسکا غلط استعمال نہیں کرتے۔
فلہال اتنا ہی۔۔
پھر ملاقات ہوگی ایک دلچسپ معلومات کہ ساتھ۔۔
اللہ حافط و ناصر
طالبِ دُعا
نعمان احمد